کاشتکارشکر قندی کی اگیتی فصل کی برداشت جلد شروع کر یں،ماہرین زراعت

Published on August 10, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 109)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت فیصل آباد کے زرعی ماہرین نے شکرقندی کے کاشتکاروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اگیتی فصل کی برداشت کی طرف بھر پور توجہ دیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شکر قندی کی برداشت اگست میں شروع ہوجاتی ہے، عام فصل نومبر و دسمبر میں کاشت کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بیلوں کو کاٹ کر شکر قندی کو کسی وغیرہ سے نکالا جا سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ برداشت سے 15سے 20 دن کے بعد تک شکرقندی کو 27سے29درجہ سینٹی گریڈ پر رکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر شکر قندی کو گودام میں محفوظ کرنا ہو تو وہاں پر نمی 70فیصد ہونی چاہیے اور شکر قندی کو محفوظ کرنے کے دو تین ماہ بعد اس کی مٹھاس میں اضافہ ہو جا تا ہے کیونکہ اس میں نشاشتہ ہوتا ہے جو شکر میں تبدیل ہوجا تا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes