یوم آزادی کے سلسلہ میں جگہ جگہ قومی پرچموں، جھنڈیوں، سٹکرز، بیجز کے سٹالز پر رش بڑھ گیا

Published on August 13, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 53)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)پاکستان کا یوم آزادی پروقار طریقے سے منانے کے سلسلہ میں عوام الناس کی جانب سے تیاریاں شاندار انداز میں جاری ہیں جبکہ بچوں اور ٹین ایجرز میں جشن آزادی کے حوالے سے خاصا جوش و خروش پایا جا رہا ہے اور انہوں نے قومی پرچم والے کپڑوں، ٹی شرٹس، کیپس، سبز ہلالی پرچموں، جھنڈیوں، سٹکرز اور اسی نوعیت کے دیگر سامان کی خریداری اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے۔جگہ جگہ لگے سٹالز نے بھی یوم آزادی کی رونق کو دوبالا کردیا ہے۔ شہر بھر کی مارکیٹوں اور بازاروں گلی محلوں میں یوم آزادی منا نے کیلئے خریداری کا سلسلہ جاری ہے نیزکسی کو گھر پر لگانے کیلئے سبزہلا لی پرچم درکار ہے تو کسی کو سبز اور سفید رنگ کی لائٹ خریدنی ہے، شہری سبز ہلا لی پرچم کی مخصوص بنائی گئی جھنڈیاں اور آرائشی اشیا خریدنے کیلئے مارکیٹوں کا رخ کر رہے ہیں۔شہر یوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے تناسب سے ان اشیا کی قیمتوں میں گزشتہ برسوں کی نسبت نمایاں اضافہ ہوا ہے جس کی بنا پر عوام کی قوت خرید میں کمی واقع ہوئی ہے تاہم فیصل آباد میں جگہ جگہ قومی پرچموں، جھنڈیوں، سٹکرز، بیجز، ہیٹس، ٹی شرٹس اور اسی نوعیت کے دیگر سامان کے سٹالزپربڑی تعداد میں یوم آزادی پاکستان سے متعلقہ انتہائی خوبصورت، دلکش، دیدہ زیب، آرائشی ساما ن فروخت کیلئے رکھا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes