نامور شخصیات کا یوم دفاع کے موقع پر پاک فوج کو خراج تحسین

Published on September 6, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 52)      No Comments

اسلام آباد(یو این پی)پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ نامور شخصیات نے یوم دفاع و شہدائے پاکستان کے وقع پر وطن کی خاطر جان کا نذرانہ دینے والوں کو خراج تحسین پیش کیا۔مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات نے شہدائے پاکستان اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے پیغامات جاری کئے۔معروف گلوکارہ راحت بانو نے اپنے پیغام میں کہا کہ 6 ستمبر سے متعلق پاک فوج کا کردارکبھی بھلایا نہیں جا سکتا، وطن کے جانثار و بہادر بیٹوں نے ہر موقع پر بے خوفی سے دشمن کا مقابلہ کیا، بھارت کو1965 کی جنگ میں جانی اورمالی نقصان اٹھانا پڑا۔مقبول کلاسیکی گلوکارہ ثریا ملتانیکر کا کہنا ہے کہ فوج ہر مشکل میں ہمارا ساتھ دیتی ہے۔ خیال رہے کہ حکومتِ پاکستان نے گلوکارہ کو 14 اگست 1986 کو صدارتی تمغہ برائے حُسنِ کارکردگی اور 14 اگست 2008 کو ستارۂ امتیاز سے بھی نوازا تھا۔حال ہی میں ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیت کر تاریخ رقم کرنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستانی فوجیوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے ملک کا دفاع کیا۔سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے معروف پروڈیوسر عبداللّٰہ کادوانی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے شہدائے وطن کو خراج تحسین پیش کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme