صدر نے یوم آزادی پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی منظوری دے دی

Published on August 13, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 51)      No Comments

اسلام آباد: (یو این پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم آزادی کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 180 روز کی کمی کی منظوری دے دی۔صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت سزاؤں میں کمی کی منظوری دی، سزاؤں میں کمی کا اطلاق قتل، جاسوسی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا۔زنا، چوری، ڈکیتی، اغوا اور دہشت گردی میں سزا یافتہ مجرموں پر اطلاق نہیں ہوگا، مالی جرائم اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرم بھی سزاؤں میں کمی سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔سزاؤں میں کمی کا اطلاق 65 سال سے زائد عمر کے مرد قیدیوں پر ہوگا جو اپنی ایک تہائی قید کاٹ چکے، 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدی جو ایک تہائی قید کاٹ چکی ہیں ان کو بھی فائدہ ہو گا، 18 سال سے کم عمر افراد جو ایک تہائی سزا کاٹ چکے ہیں ان کی سزا بھی کم کی جا سکے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题