’’بابراعظم بہترین کھلاڑی اور شاندار کپتان قرار‘‘

Published on August 18, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 39)      No Comments

لاہور(یواین پی)قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد نے بابراعظم کو بہترین کھلاڑی اور شاندار کپتان قرار دیدیا۔کِرک وک کو دیئے گئے انٹرویو میں مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد نے پاکستانی کھلاڑیوں کے اسپن کو صحیح طریقے سے نہ کھیلنے کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پلئیرز کی زیادہ تر ٹریننگ اسپننگ ٹریک پر ہوتی ہے، اگر ہم اسپن نہیں کھیل سکتے تو کیا گورے کھیلتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سری لنکا بنگلہ دیش، بھارت اور پاکستان میں زیادہ تر اسپن ٹریک ہوتے ہیں، آپکو ہماری برصغیر کی کنڈیشنز میں شروع سے ہی اسپنرز باؤلنگ کرتے نظر آئیں گے۔مڈل آرڈر بیٹر نے بابراعظم سے متعلق سوال پر کہا کہ اعظم ایک بہترین کھلاڑی ہیں اور اتنے ہی شاندار کپتان ہیں کیونکہ وہ اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں کو سپورٹ کرتے ہیں، اگر کسی پلئیر کو بیٹنگ، باؤلنگ یا فیلڈنگ میں کوئی مسئلہ درپیش ہو تو وہ خود اسکی مدد کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes