ون ویلنگ ہلڑ بازی کے خلاف اسکواڈ تشکیل خلاف ورزی پر سختی سے نمٹا جائے گا ڈی پی او اوکاڑہ منصور امان

Published on August 13, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 293)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی/ شیخ ندیم شیراز ) پولیس سکیورٹی انتظامات مکمل یوم جشن آزادی کے 10 پروگرامز کے پر امن انعقاد کے لیے 1300 اہلکار تعینات ، ضلع بھر میں 50 پکٹس قائم پارکس میں بھی پولیس ڈیوٹی سر انجام دے گی، ون ویلنگ ہلڑ بازی کے خلاف اسکواڈ تشکیل خلاف ورزی پر سختی سے نمٹا جائے گا پولیس کا موٹر سائیکل اور موبائل اسکواڈز فوری کارروائیاں کریں گے۔ ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او اوکاڑہ منصور امان کی ہدایت پر یوم جشن آزادی کو مکمل طور پر پر امن بنانے کے لیے پولیس کی جانب سے فول پروف سکیورٹی انتظامات عمل میں لائے گئے ہیں تاکہ ہر قسم کی شرپسندی، لاقانونیت اور ہلڑ بازی کا سد باب ہو سکے، ضلع بھر کے 10 مقامات پر جشن آزادی کے سلسلہ میں پروگرامز منعقد ہوں گے جن کے لیے سکیورٹی پلان تشکیل دیا جا چکا ہے جس کے لیے 1300 پولیس افسران و جوان پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ فرائض سر انجام دیں گے، اس سلسلہ میں ضلع کے مختلف اہم مقامات پر 50 پولیس پکٹس قائم کرتے ہوئے قانون کی عمل داری کو یقینی بنانے کے لیے چیکنگ و ناکہ بندی کی جائے گی، اسی طرح عوام الناس کے لیے قائم پارکس پر بھی پولیس نفری تعینات کر دی گئی ہے جس میں خواتین اہلکاروں پر مشتمل موٹر سائیکل اسکواڈ (ردا اسکواڈ) جو پارکس کے گرد خواتین و بچوں کو ہر طرح کا تحفظ فراہم کرے گا تاکہ شہری پر امن طور پر اس روز تفریح سے لطف اندوز ہو سکیں، موٹر سائیکلوں پر ون ویلنگ کے سد باب اور موٹر سائیکل ریس کے سد باب کے لیے ڈولفن اسکواڈز تشکیل دئیے گئے ہیں جو ون ویلنگ کے مرتکب افراد کے خلاف موقع پر ہی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے قانونی کارروائی کریں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog