گنے کی قیمت کے تعین میں تاخیر،کاشت کاروں کا احتجاج کا اعلان

Published on November 7, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 480)      No Comments

index
رواں سال گنے کی قیمت 172 روپے سے بڑھا کر 230 روپے فی من مقرر کی جائے،کاشتکاروں کا حکومت سے مطالبہ
کراچی(یوا ین پی)حکومت کی طرف سے گنے کی قیمت کے تعین میں تاخیر پر کاشت کار کل حیدر آباد سپر ہائی وے پر احتجاج کریں گے۔گنے کی فصل تیار ہے لیکن کاشت کاروں کا انتظار اب تک ختم نہ ہو سکا۔ سندھ آباد گار بورڈ کے نمائندوں کے مطابق صوبائی حکومت گنے کے کاشت کاروں کے مسائل کو حل کرنے کے بجائے بے حسی کا ثبوت دے رہی ہے ، گنے کی فصل کو تیار ہوئے ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن اب تک اس کی کم سے کم قیمت کا تعین نہیں ہو سکا ہے۔کاشت کاروں کا مطالبہ کے حکومت گزشتہ سیزن کے مقابلے رواں سال گنے کی قیمت 172 روپے سے بڑھا کر 230 روپے فی من مقرر کرے۔دوسری جانب ملز مالکان کہتے ہیں کہ چینی کی بین الاقوامی قیمتوں میں گراوٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت گنے کے نرخ طے کرے اور ملرز کو ایکسپورٹس پر سبسڈی بڑھائے تا کہ مقامی مہنگی چینی کو با آسانی برآمد کیا جا سکے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题