معاشرتی بگاڑ درست کرنے کے لیے دوسرے کی خرابی کی نشاندہی کی بجائے اپنی خرابی کو دور کرنا ہو گا ڈی سی او وہاڑی

Published on June 4, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 450)      No Comments

4-6-2015 DCO
وہاڑی( یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر وہاڑی ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا ہے کہ معاشرتی بگاڑ درست کرنے کے لیے ہر شخص کو دوسرے کی خرابی کی نشاندہی کی بجائے اپنی خرابی کو دور کرنا ہو گا یہ بات انہوں نے ویجیلنس کمیٹی برائے انسداد جبری مشقت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں ڈی او لیبر کاشف عزیز ، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر رانا ذوالفقار علی ، ای او بی آئی کے نمائندے ، بھٹہ خشت ایسوسی ایشن کے صدر شیخ محمد امین و دیگر عہدیداران ،مزدور یونین کے عہدیدار حافظ عاطف ریاض ،بھٹہ خشت مزدورایسوسی ایشن کے صدر،خاتون سماجی کارکن مسز لبنی احتشام صدیقی ایڈووکیٹ اجلاس میں شریک تھیں ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قاعدے قانون اور اخلاقیات کو بائی پاس کرنے والے معاشرے زوال پذیر ہوجاتے ہیں انہوں نے کہا کہ بغض ،کینہ ، حسد ، تکبر ،حرص ہوس جیسی بیماریاں عام ہونے سے معاشرتی بگاڑ میں اضافہ ہو ا ہے معاشرے کی بہتری کے لیے ہر شخص کو ان بیماریوں سے نجات کے لیے اپنا محاسبہ خود کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ مالک اور مزدور معیشت کی گاڑی کا لازم و ملزوم حصہ ہیں دونوں اپنی اپنی حدود میں رہ کر اپنی ذمہ داریاں انجام دیں تو خرابی پیدا ہونے کی کوئی وجہ نہیں انہوں نے کہا کہ قاعدے اور قانون ہر شہری کو معاشرتی تحفظ کے لیے ترتیب دےئے جاتے ہیں ناصر جمال ہوتیانہ نے ڈی او لیبر کو ہدایت کی کہ قواعد کے خلاف کام کرنے والے بھٹہ مالکان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اجلاس کے دوران گگو منڈی سے ایک بھٹہ مزدور کی شکایت پر بھٹہ مزدور ایسوسی ایشن کے صدر ، مزدور یونین کے عہدیدار حافظ عاطف ریاض اور ڈی او لیبر کاشف عزیز کومعاملہ کے حل کا حکم دیا

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog