پنجاب پولیس کا روایتی یونیفارم ختم، نئی خاکی وردی جاری

Published on March 22, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 311)      No Comments


لاہور(یو این پی)پنجاب پولیس کی کالی وردی ختم کرکے نئی خاکی وردی جاری کر دی گئی جب کہ یوم پاکستان پرپولیس کا دستہ نئی وردی پہن کرپریڈ میں شریک ہو گا ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس نے کالی وردی ختم کرکے نئی خاکی وردی جاری کردی ہے وردی میں تبدیلی عوام میں پولیس کے تشخص کو بہتر بنانے کے لئے کی گئی ہے اس سلسلے میں 4 ہزار اہلکاروں کو نئی وردی فراہم کردی گئی ہے جب کہ دیگر اہلکاروں کو یوم پاکستان تک نئی پوشاک دے دی جائے گی، یوم پاکستان پر پولیس کا دستہ نئی وردی پہن کر ہی پریڈ میں شریک ہوگا۔دوسری جانب پولیس نے بھی اس تبدیلی پر اچھے تاثرات کا اظہار کیا ہے، پولیس اہلکاروں کا یونیفارم کی تبدیلی کے حوالے سے کہنا ہے کہ شدید گرمی میں کالے رنگ سے گرمی زیادہ محسوس ہوتی ہے جب کہ نئی وردی میں موسم کی شدت کا احساس کم ہوگا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题