کوٹلی سٹی اور کھوئیرٹہ آزاد کشمیر میں 5 روزہ اسلامک لرننگ کورس کا انعقاد

Published on August 15, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 66)      No Comments

سیری/کھوئی رٹہ(یو این پی ) منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام کوٹلی سٹی اور کھوئیرٹہ آزاد کشمیر میں 5 روزہ اسلامک لرننگ کورس کا انعقاد۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کشمیر کے زیرِاہتمام کوٹلی سٹی اور تحصیل کھوئی رٹہ کے مقامات پر خواتین کو اسلام کی بنیادی تعلیمات سے آگاہ کرنے کے لیے 5 روزہ اسلامک لرننگ کورس کا انعقاد کیا گیا۔کورس میں محترمہ رافعہ عروج ملک اور محترمہ صائمہ نور بطور اسکالرز اپنے فرائض منصبی انجام دئیے۔ کورس میں خواتین کو تجوید، فقہ، آداب معاشرت، عقائد، فن خطابت اور تنظیمی تربیت کے حوالے سے لیکچرز دیے گئےکورس کے پانچوں روز محترمہ رافعہ عروج ملک نے تجوید کلاس میں علم التجوید کا تعارف، مخارج کا بیان اور سورہ فاتحہ کی پریکٹس کروائی، علم الفقہ کی کلاس میں فقہ کا تعارف اور ضرورت و اہمیت کے بعد بنیادی تعریفات پڑھائیں، اس کے ساتھ ساتھ دینی تعلیمات سیکھنے کی ضرورت و اہمیت اور کورس کے مقاصد پر گفتگو کی۔محترمہ صائمہ نور نے ہمارا دین ہم سے کیا تقاضا کرتا ہے؟ اور بحیثیت مسلمان خاتون آج ہمیں اپنے ایمان اور نسلوں کے ایمان کی بقاء کی فکر کرنا ہو گی کے موضوع پر گفتگو کی۔دونوں مقامات پر خواتین کی کثیر تعداد نے کلاس میں روزانہ کی بنیاد میں شرکت کی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog