بڑے فیصلے ہوچکے،لوگوں سے لمبے عرصے تک روزگار چھینا نہیں جا سکتا:اسدعمر

Published on May 11, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 160)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) اسد عمر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ لوگوں سے لمبے عرصے تک روزگار چھینا نہیں جا سکتا، زیادہ بڑے فیصلے ہو چکے ہیں، اب عمل درآمد کا مرحلہ ہے۔سرکاری میڈیا کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ قومی فیصلے مشاورت سے ہو رہے ہیں۔ زیادہ بڑے فیصلے ہو چکے ہیں اب عمل درآمد کا مرحلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں زندگی کا پہیہ چلانے کے ساتھ جانوں کا تحفظ بھی کرنا ہے۔ یہاں سب مل کر ایک مربوط نظام کے تحت کام کر رہے ہیں۔ اسد عمر نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ این سی سی فیصلے پر قومی اتحاد کے ساتھ عمل درآمد ہوگا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ لوگوں سے لمبے عرصے تک روزگار چھینا نہیں جاسکتا جبکہ کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر مسلسل کام کر رہا ہے۔ اب پورا ملک بند کرنے کے بجائے مخصوص علاقوں پر فوکس ہوگا اور نشاندہی کرنی ہے کس علاقے میں کیسز زیادہ اور وائرس پھیل رہا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme