فیصل آباد، شاہراہوں پر ہلڑبازی‘ ون ویلنگ کرنے والے 90منچلے گرفتار

Published on August 16, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 49)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی /ایم ایس مہر)میں شاہراہوں پر ہلڑبازی‘ ون ویلنگ کرنے والے 90منچلے گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا، جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے متعدد کارکنوں بھی کو گرفتار کر لیا، پنجاب کے مختلف اضلاع میں یوم جشن آزادی کے موقع پر پارٹی پرچموں اور اپنے قائد عمران خان کی تصاویر کے ہمراہ ریلیاں پر پنجاب حکومت نے رپورٹ طلب کرلی تفصیلات کے مطابق ہلڑبازی‘ ون ویلنگ اور موٹرسائیکلوں پر کرتب دکھانے والے 90 تھانہ سول لائن پولیس نے 15‘ تھانہ ریلبازار پولیس نے 6‘ تھانہ کوتوالی پولیس نے 5‘ تھانہ جھنگ بازار نے ایک‘ تھانہ گلبرگ نے 5‘ تھانہ غلام محمد آباد نے 3‘ تھانہ ساہیانوالہ اور تھانہ چک جھمرہ نے 2,2‘ تھانہ پیپلزکالونی نے 14‘ تھانہ سرگودھا روڈ نے 2‘ تھانہ منصورآباد نے 1‘ تھانہ بٹالہ کالونی نے 15 سمیت دیگر تھانوں کی حدود میں ہلڑبازی‘ ون ویلنگ اور موٹرسائیکلوں کو تیز رفتاری سے چلاتے ہوئے کرتب دکھانے والے منچلے نوجوانوں کے خلاف 279ت پ‘ 99 اے‘ ایم وی او کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے علاوہ یوم جشن آزادی کے موقع پر شہری اور دیہی علاقوں میں تحریک انصاف کے پرچموں اور اپنے قائدعمران خان کی تصاویر لے کر ریلیاں نکالیں۔پی ٹی آئی کارکنان ریلیوں کے دوران اپنے قائد کے حق میں اور حکومت کے خلاف نعرے با زی کرتے رہے۔فیصل آباد پولیس پی ٹی آئی کارکنوں کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام رہی۔تاہم حکومت کے نوٹس لینے پر پولیس افسران حرکت میں آئے اور فیصل آباد کے پانچ تھانوں میں تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے متعدد کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق فیصل آباد میں تحریک انصاف کے 54‘ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 18اور جھنگ میں صرف 1کارکن کو گرفتار کیا گیا۔ چنیوٹ پولیس مکمل طور پر سوئی رہی‘ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے پولیس کی اس مجرمانہ غفلت کا سخت نوٹس لیا ہے اور آئی جی پنجاب سے جواب طلبی کی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题