سرتوڑ مہنگائی نے جینا اجیرن کر رکھا ہے،پپوکھوکھر

Published on August 29, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 197)      No Comments

لاہور (یواین پی)موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں پر تاجر رہنماءبھی پھٹ پڑے ، موجودہ دور میں سرتوڑ مہنگائی نے جینا اجیرن کر رکھا ہے، دوسری طرف بجلی اور پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتیں بھی آسمان کو چھو رہی ہیں،ان خیالات کا اظہارشامی آٹومارکیٹ کے چیئر مین انجمن تاجران پپو کھوکھر نے کہاہے کہ تحریک انصاف نے اقتدار حاصل کرنے کیلئے جو عوام سے وعدے کئے تھے پورے نہیں کئے گئے ایک سوال کے جواب میں پپو کھو کھر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے عوام دشمن منصوبوں کی وجہ سے عوام اب پی ٹی آئی کو پسند نہیں کرتی اسی وجہ سے والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں بھی جیت ن لیگ کی متوقع ہے لوگ حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کا جواب دیں گے یہ ملک کلمے کے نام سے بنا ہے اللہ اسکی حفاظت فرمائے گا اس ملک کو لوٹنے والے کبھی نہیں بچ پائیں گے،پپوکھوکھرنے کہا کہ بجلی اور گیس کے ساتھ ساتھ دیگر معاملات میں بھی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرکے روزگار کے مواقع فراہم کرسکتی ہے جس کیلئے ٹیکسوں میں کمی سب سے بہترین ذریعہ ہے بدقسمتی سے پاکستان میں ٹیکس گزاروں کیساتھ ٹیکس نہ دینے والوں سے زیادہ ناروا سلوک کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے لوگ ٹیکس دینے کی طرف متوجہ نہیں ہوتے کرونا وائرس نے کاروباری سمت تبدیل کردی ہے جس کی وجہ سے اب عام تاجر کیلئے ٹیکس کی ادائیگی سب سے اہم مسئلہ ہے جس میں حکومت ریلیف فراہم کرے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy