ٹھٹھہ ، انسداد پولیو مہم کا آغاز 21 ستمبر سے ہوگا

Published on September 20, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 414)      No Comments
ٹھٹھہ (رپورٹ حمید چنڈ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرI- عبیداللہ پہوڑ کی ز‍یر صدارت دربار ہال
مکلی میں پولیو ریڈینیس اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد حنیف میمن، مرف کے نمائندہ ڈاکٹر داؤد ہیلایو، ڈسٹرکٹ پولیو فوکل پرسن ڈاکٹر نظیر احمد خواجہ، ڈبلیو ایچ او کے پولیو ایراڈیکیشن آفیسر اعجاز علی خواجہ، یونیسیف کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیونیکیشن آفیسر اعجاز جاکھرو کے علاوہ محکمہ صحت، پولیس، تعلیم و دیگر متعلقہ محکموں کےافسران اور این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع ٹھٹھہ میں انسداد پولیو مہم 21 ستمبر سے شروع ہوگی اور مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر کے 2 لاکھ 19 ہزار 7 سو بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا حدف مقرر کیا گیا ہے۔ فوکل پرسن ڈاکٹر نظیر احمد خواجہ کے مطابق انسداد پولیو مہم کے لئے 636 موبائل، 48 فکسڈ جبکہ 59 ٹرانزٹ پولیو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھروں کے علاوہ سکولوں میں بھی بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی جبکہ بنیادی صحت مراکز، ہسپتال اور بس اڈوں پر بھی ٹیمیں موجود ہوں گی، 21 ستمبر سے شروع ہونے والی مہم 27 ستمبر تک جاری رہے گی اس میں 5 دن مہم جبکہ 2 دن کیچ اپ کیلئے ہوں گے۔ بعد ازیں پولیو کے متعلق عوام میں آگہی و شعور بیدار کرنے کے متعلق ڈپٹی کمشنر آفیس سے واک کا انعقاد بھی کیا گیا۔
Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy