دریائی علاقے کے رہائشی۔شفٹنگ میں ضلعی گورنمنٹ سے تعاون کریں ڈی ای او ظفر اقبال،ڈی سی اوکاڑہ

Published on August 18, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 43)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز )دریائے ستلج ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر 70000 کیوسک کے قریب پانی کا ریلا گزر رہا ہے ۔ابھی ہیڈ گنڈا سنگھ سے 2سے اڑھائی لاکھ کیوسک کے قریب پانی کا ریلا گزرنے کی اطلاعات ہیں ۔دریائی علاقے میں ڈیڑھ لاکھ کے قریب لوگ آباد ہیں ۔ہم ہنگامی صورتحال کے پیش نظر کاروائیاں کر رہے ہیں 150کے قریب ریسکیو کے نوجوان دریائے ستلج کے مقام پر امدادی کارروائیاں کررہے ہیں ۔میڈیا کے ذریعے اطلاعات پہنچانا چاہتا ہوں ۔ دریائی علاقے کے رہائشی۔شفٹنگ میں ضلعی گورنمنٹ سے تعاون کریں ۔فلاحی تنظیموں اور این جی اوز سے گزارش ہے باہر نکلیں ۔ پچھلی دفعہ 82 ہزار کیوسک پر کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ کل صبح تک 2 لاکھ کیوسک پانی کا ریلہ گزر ے گا۔127 گاؤں متاثر ہو سکتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ڈیڑھ لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ضرورت ہے۔ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے دیگر اضلاع سے بوٹس منگوا لی گئی ہیں ۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو ظفر اقبال فوکل پرسن ہوں گے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题