امجد بے ضرر تھا جو صرف اللہ اور رسول ﷺکی بات کرتا : چچا ثروت قادری

Published on June 23, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 361)      No Comments

33
کراچی (یو این پی) بین الاقومی شہرت یافتہ قوال امجد صابری کی شہادت پر جہاں ہر آنکھ اشک بار ہے وہیں ان کے اہل خانہ بھی غم سے نڈھال ہیں۔ امجد صابری کے چچا ثروت قادری کا کہنا ہے ان کا بھتیجا بے ضرر آدمی تھا جو صرف اللہ اور رسول ﷺ کی بات کرتا تھا۔تفصیلات کے مطابق بین الاقومی شہرت یافتہ قوال امجد صابری کی شہادت پرغم سے نڈھال ان کے چچا ثروت قادری کا کہنا ہے ان کا بھتیجا بے ضرر آدمی تھا جو صرف اللہ اور رسول ﷺکی بات کرتا تھا۔شہید امجد صابری کے دوسرے چچا سرمد صابری کا کہنا ہے کہ ہاتھ اٹھا کے بد دعا دیتا ہوں کہ اسے مارنے والے موت مانگیں لیکن انہیں موت نہ آئے۔سرمد صابری کا کہنا ہے کہ قوالی کا سلسلہ گیارہ سو سال سے چل رہا ہے اورہمیشہ چلتا رہے گا۔ امجد صابری کے اہل خانہ نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے قاتلوں کی جلد گرفتاری کی اپیل کی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme