کمشنر ساہیوال کا ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ منصور امان کے ہمراہ دریائے ستلج کے مقام ہیڈ سلیمانکی کا دورہ

Published on August 20, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 107)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز )کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کا ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف اور ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ منصور امان کے ہمراہ دریائے ستلج کے مقام ہیڈ سلیمانکی کا دورہ کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید نے ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیاڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چوہدری ظفر اقبال نے کمشنر ساہیوال ڈویژن کو دریائی علاقوں سے لوگوں کے انخلاء سمیت ریسکیو آپریشن سے متعلق بریفنگ دی کمشنر ساہیوال نے فلڈ ریلیف کیمپس میں قائم ہیلتھ کاؤنٹر، لائیو سٹاک کاؤنٹر، ریسکیو112 کاؤنٹر میں ادویات کی دستیابی کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ فلڈ ریلیف کیمپ میں دیگر ادویات کے ساتھ ساتھ سانپ کے کاٹے کی ادویات وافر مقدار میں موجود ہوں ہیڈ سلیمانکی ریلیف کیمپ میں خیمہ بستی میں بستروں اور پنکھوں کی تعداد بڑھائی جائے لائیو سٹاک کاؤنٹر میں گل گھوٹو سمیت جانوروں کو لگانے والی تمام ادویات وافر مقدار میں دستیاب ہوں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کمشنر ساہیوال کو ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے کئے گئے اقدامات اور فلڈ ریلیف کیمپس سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاک آرمی، ریسکیو، محکمہ ریونیو، سمیت تمام متعلقہ ادارے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں لوگوں کومال مویشیوں اور ان کے سامان سمیت دریائی علاقہ سے نکالنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں بعد ازاں کمشنر ساہیوال نے متاثرہ گاؤں سوجیکے اور دراز کے کا بھی دورہ کیاانہوں نے ہدایت کی کہ متاثرہ گاؤں کے جو لوگ نقل مکانی کرنے سے رہ گئے ہیں ان کے انخلاء کے لیے ریسکیو1122 پاک آرمی و دیگر متعلقہ ادارے جاں فشانی سے کام کریں کمشنر ساہیوال نے مقامی لوگوں کو فوری طور پر سامان سمیت نقل مکانی کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ ممکنہ سلابی صورتحال کے پیش نظر تمام ادارے ہائی الرٹ ہیں دریائے ستلج سے ملحقہ آبادیوں کو فوری طور پر خالی کروایا جارہا ہے انسانی جان بہت قیمتی ہے دریائی علاقوں میں رکنا خطرے سے خالی نہیں لوگ ہنگامی طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہوں آنے والے چند گھنٹوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو سکتا ہے انہوں نے ہدائیت کی کہ نمبردار حضرات لوگوں کے انخلا کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کریں کمشنر ساہیوال نے ہدائیت کی کہ دریائی علاقوں میں چلنے والے بیڑے ریسکیو1122 کے عملہ کی نگرانی میں چلائے جائیں اور بیٹروں و کشتیوں میں سوار تمام افراد کو انخلاء کے وقت لائف جیکٹ لازمی پہنائی جائے تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بچا جا سکے کمشنر ساہیوال نے متاثرہ گاؤں سوجیکے اوردراز کے میں سیلابی آفت سے بچنے کے لیے اہلیان دیہہ کے ہمراہ مل کر دعا بھی کی

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes