سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر کا اٹاری، دریائے ستلج، اوکاڑہ کا دورہ

Published on August 26, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 34)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز )ترجمان ریسکیو پنجاب کے مطابق سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے اٹاری، دریائے ستلج، اوکاڑہ کا دورہ کیا۔اس موقع پرڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو اوکاڑہ ظفر اقبال نے فلڈ ریسکیو آپریشن کی بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ ریسکیو 1122 کی 40 بوٹ، آپریٹر کیساتھ فلڈ ریسکیو آپریشن کررہی ہیں، 152 ریسکیور روٹین ڈیوٹی کےعلاوہ فلڈ آپریشن پہ ایمرجنسی سروسز فراہم کررہے ہیں جبکہ اٹاری، پوران،باقر کے مہار، جمال کوٹ، پانا مہار،ہیڈ سلیمانکی، درازکے،مہلوشیخوکا،نامہ جیندیکا،خیرآباد، رتےکی میں آپریشن جاری ہے۔ظفر اقبال نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 882 لوگوں کا انخلاء اور 86 لوگوں کو ٹرانسپورٹ کیا گیا ہے۔سیکرٹری ایمرجنسی سروسز نے دن رات آپریشن کرنے والے ریسکیور کی کارکردگی کو سراہا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes