ملک میں دالوں کی قیمتوں میں جولائی کے دوران مجموعی طور پرکمی کا رجحان رہا

Published on August 30, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 79)      No Comments
فیصل آباد (یو این پی)ملک میں دالوں کی قیمتوں میں جولائی کے دوران مجموعی طور پرکمی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2023 میں دال مسورکی اوسط قیمت274.80 روپے ریکارڈ کی گئی جوجون کے مقابلے میں 0.93فیصد کم ہے۔ جون میں دال مسور کی اوسط قیمت 277.38روپے فی کلوگرام ریکارڈ کی گئی تھی۔اسی طرح جولائی میں دال مونگ کی فی کلوگرام اوسط قیمت 263.26 روپے ریکارڈ کی گئی جو جون کے مقابلے میں 2.41فیصد کم ہے۔ جون میں دال مونگ کی فی کلوگرام اوسط قیمت 269.75روپے ریکارڈ کی گئی۔ اعدادوشمار کے مطابق جولائی کے دوران دال ماش کی فی کلوگرام اوسط قیمت 468.25روپے ریکارڈ کی گئی جوجون کے مقابلے میں 3.15فیصد زیادہ ہے۔ جون میں دال ماش کی فی کلوگرام اوسط قیمت 453.95روپے ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح جولائی میں دال چناکی فی کلوگرام اوسط قیمت 240.48 روپے ریکارڈ کی گئی جو جون کے مقابلے میں 1.43فیصد کم ہے۔ جون میں دال چنا کی فی کلوگرام کی اوسط قیمت 243.96روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes