سیلاب زدہ علاقہ جات سے 2 لاکھ 68 ہزار967 افراد انخلاء ہوا ہے   ترجمان ریسکیو پنجاب، فاروق احمد 

Published on August 30, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 36)      No Comments
اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز)قصور میں 1251 لوگوں کا انخلاء اور 118 افراد کی ٹرانسپورٹیشن اور 12 جانوروں کو منتقل کیا گیا، اوکاڑہ میں 57 لوگوں کا انخلاء اور 247 افراد کی ٹرانسپورٹیشناور 38 جانوروں کومنتقل کیا گیا، پاکپتن میں 1143 لوگوں کا محفوظ انخلاء، 70 افراد کی ٹرانسپورٹیشن کی گئی ہے،  بہاولنگر میں 443 لوگوں کا انخلاء  151 کی ٹرانسپورٹیشن اور 11 جانوروں کو محفوظ مقام پہ منتقل کیا گیا،  وہاڑی میں 827 لوگوں کا محفوظ انخلاء اور 39 جانوروں کو محفوظ مقام پہ منتقل کیا گیا،  پنجاب بھر میں ریسکیو 1122 کی 422 ریسکیو بوٹ، 1650 ریسکیور و بوٹ آپریٹر سیلابی علاقہ جات میں سروسز فراہم کر رہے ہیں،  9 جولائی سے ابتک سیلابی علاقہ جات سے 2 لاکھ 68 ہزار 967 افراد کو انخلاء و ٹرانسپورٹیشن اور 16238 جانوروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے،  پنجاب بھر ریسکیو 1122 کے روٹین آپریشن جاری ہیں
Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题