ٹھٹھہ ،محکمہ خزانہ میں تعینات اکاؤنٹنٹ ظفر بجارو کی کرپشن کے چرچے زبان زد عام

Published on March 15, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 482)      No Comments

ٹھٹھہ (رپورٹ :حمیدچنڈ)ٹھٹھہ میں محکمہ خزانہ میں تعینات وزیراعلی سندھ کے گاوُں سے تعلق رکھنے والے معمولی اکاوُٹنٹ ظفر بجارو بھی ان سرکاری اہلکاروں میں شامل ہے جس نے اربوں روپے کی کھلی کرپشن کر ڈالی ڈسٹرکٹ ٹریزری آفیسر اس میگا کرپشن کے سامنے بے بس ہوگیا،ذراےع کے مطابق ٹھٹھہ میں گذشتہ کئی سالوں سے سرکاری محکموں جن میں محکمہ ہائی ویز، آبپاشی، ڈرینیج ڈویژن ٹھٹھہ اور سجاول، محکمہ وائلڈ لائف، فاریسٹ نرسری، اور افرسٹیشن سمیت دیگر محکموں ہونے والی بتیس ارب روپے کی کرپشن میں محکمہ خزانہ ٹھٹھہ بھی برائے راست ملوث ہے جہاں سرکاری محکموں کی جانب سے ادائیگی کے لئے پہنچنے والے تمام بلوں کو پاس کرنے کے لئے دس تا سترہ فیصد کمیشن کے ریٹ مقرر کردیئے گئے ہیں یہ تمام فرائض اکاوُنٹنٹ ظفر بجارو سر انجام دیتے ہیں جو خود کو صوبائی وزیر سے زائد پاور فل تصور کرتا ہے اور دفتر میں لگثری گاڑیوں میں مسلحہ گارڈوں کے ساتھ نمودار ہوتا ہے دلچسپ امر یہ ہے کہ ایک معمولی اکاوُنٹنٹ ٹھٹھہ کی خزانہ آفیس کا ان داتا بنا ہوا ہے جو کہتا ہے کہ وزیراعلی سندھ میرے گھر کا بندہ ہے وہ کیا کاروا ئ کر سکتا ہے ٹھٹھہ کی خزانہ آفیس میں ظفر بجارو کی مقرری کے بعد کرپٹ سرکاری اہلکاروں نے میگا کرپشن کے ریکارڈ بھی توڑ دیئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محکمہ ہیلتھ کی جانب سے بڑے بڑے وعدے اپنا اصلی رنگ دکھانے لگے
ٹھٹھہ (رپورٹ :حمیدچنڈ)محکمہ ہیلتھ کی جانب سے بڑے بڑے وعدے اپنا اصلی رنگ دکھانے لگے ،ضلع کی مین اسپتال میں مرف این جی اوز کی جانب سے ضلع کی عوام کو سہولیات دینے سے قاصر ،سول اسپتال مکلی کو این جی اوزکے حوالے کرنے کے باوجود بھی ادویات کی شدید قلت،مریضوں کو سخت دشواری کا سامنا،مریضوں کوکسی بھی بیماری کے لے ڈیکلوران انجیکشن لکھ کردینا اور مختلف ٹیسٹوں کی فیس لینا معمول بن گیا ،تفصیلات کے مطابق کچھ ماہ قبل حکومت سندھ نے سندھ بھر کے سرکاری اسپتالوں کو این جی اوز کے حوالے کردیا تھا، جس میں سول اسپتال مکلی بھی شامل ہے،این جی اوز نے اسپتال میں آتے ہی صفائ اور ستھرائ کے کاموں میں بہت زیادہ دلچسپی لی ،مگر ادویات پر زیادہ توجہ نہیں دی ہے ،سول اسپتال مکلی میں کینولا سرنج ،مرہم پٹی اور دیگر ادویات بھی اکثر مریضوں کو مہیا نہیں کی جاتی اور کہہ دیا جاتا ہے کے ادویات کی قلت ہے جو بہت جلد منگوالی جاےگی مگر سول اسپتال مکلی پر ابھی تک ادویات کی سخت قلت ہے جس کی وجہ سے عوام کو بڑی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتاہے،ذراےع کے مطابق مرف این جی اوز کی جانب سے شام میں او پی ڈی چلانے کے لے بھی منع کردیا گیا ہے ،یاد رہے کے این جی اوز کے بالا افسران اور ڈاکٹرحضرات رات میں کیفے ذاےقہ پر ڈنر کرتے اور سیلفیاں لینے میں مصروف نظر آتے ہیں ، اس سلسلے میں صوبائ وزیر صحت نے بھی جس دن سے افتتاح کی ہے اس کے بعد انکا بھی اسپتال سے کوئ واستہ نہیں رہا اور ضلعی انتظامیہ اور منتخب نمایندوں کی جانب سے بھی مکمل خاموشی اور نظراندازی رکھی گئ ہے جبکے ضلع کی غریب عوامم کا حکومتِ سندھ کی جانب سے کے گے جھوٹے واعد46ں کو عملی جامہ پہنانے کی منتظر ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题