ایشیاکپ؛ بابراعظم نے ویرات کوہلی کے ایک اور ریکارڈ پر نظریں جمالیں

Published on September 1, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 60)      No Comments

دونوں ٹیمیں ایونٹ میں 2 ستمبر کو ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی
کراچی(یو این پی)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ویرات کوہلی کے ایک اور ریکارڈ کو توڑنے پر نظریں مرکوز کرلیں۔بابراعظم اب تیز ترین 2 ہزار ون ڈے رنز بنانے سے محض 6 قدم دور ہیں، یہ ریکارڈ کوہلی نے بطور کپتان 36 اننگز میں بنایا تھا جبکہ بابر 30 اننگز میں 1994 رنز بناچکے ہیں۔بابراعظم کو ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑنے کا سنہری موقع بھارت کے خلاف ہی 2 ستمبر کو ملے گا، جہاں دونوں ٹیمیں اپنے گروپ میچ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔قبل ازیں گزشتہ روز ایشیاکپ کے پہلے میچ میں کپتان بابراعظم نے نیپال کے خلاف 131 گیندوں پر 151 رنز بناتے ہوئے کم اننگز میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا جنوبی افریقی بیٹر ہاشم آملہ کا ریکارڈ توڑا تھا۔جہاں ہاشم آملہ نے 19 ون ڈے سنچریاں اسکور کرنے میں 104 اننگز کھیلی وہیں پاکستانی کپتان نے 102 اننگز میں یہ کارنامہ سر انجام دیا۔بابر، نیپال کے خلاف اپنی 151 رنز کی اننگز کے ساتھ اب 19 ون ڈے سنچریاں بنانے والے تیز ترین بلے بازوں کی فہرست میں سرفہرست ہیں۔ ہاشم آملہ (104)، ویرات کوہلی (124)، ڈیوڈ وارنر (139) اور اے بی ڈی ویلیئرز (171) اننگز میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题