ا و آئی سی اجلاس کل ہوگا، اجلاس کے لئے وفود کی آمد کا سلسلہ شروع

Published on March 21, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 48)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)اسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کا 48واں اجلاس (کل) منگل سے پارلیمنٹ ہاؤس میں شروع ہو گا، اجلاس کے لئے وفود کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، مصر کے وزیر خارجہ کانفرنس میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچ گئے ہیں، کانفرنس میں افغانستان اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بھی زیر بحث آئے گی،دو روزہ اجلاس کا اختتام23مارچ بروز بدھ کو ہو گا، اجلاس کے لئے پارلیمنٹ ہاؤس کی عمارت کی تزئین و آرائش کا کام مکمل کر دیا گیا ہے ،قومی اسمبلی کے ہال میں نئی کارپٹ بچھادی گئی ہے جبکہ بلڈنگ میں نئی ٹائلیں بھی لگائی گئیں ہیں، کمیٹی رومز میں نیا فرنیچر رکھ دیاگیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题