ملک سے چاول کی مجموعی برآمدات میں کمی ریکارڈ، باسمتی چاول کی برآمدات میں اضافہ

Published on September 2, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 112)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ملک سے چاول کی مجموعی برآمدات میں جولائی کے دوران سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے تاہم باسمتی چاول کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی میں چاول کی برآمدات سے ملک کو129.54 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 45 فیصدکم ہے، جولائی 2022 میں چاول کی برآمدات کاحجم 187.95ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔مالی سال 2023 میں چاول کی برآمدات کامجموعی حجم 2.0109 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جومالی سال 2022 میں 2.770 ارب ڈالرتھا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق جولائی میں باسمتی چاول کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیا، جولائی میں باسمتی چاول کی برآمدات سے ملک کو60.16 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوجون میں 67.65 ملین ڈالر اورگزشتہ سال جولائی میں 49.06 ملین ڈالرتھا۔ باسمتی کے علاوہ دیگراقسام کے چاولوں کی برآمدات کاحجم جولائی میں 69.38 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوجون میں 94.05 ملین ڈالر اورگزشتہ سال جولائی میں 138.88 ملین ڈالرتھا۔مالی سال 2023 میں باسمتی کے علاوہ دیگراقسام کے چاولوں کی برآمدات سے ملک کو1.484 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجومالی سال 2022 میں 1.978 ارب ڈالرتھا

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes