گزشتہ دوماہ اوکاڑ ہ پولیس کی کارکردگی ،16منظم گینگز کے 57ملزمان گرفتار

Published on January 8, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 598)      No Comments

ای گریڈ ا اپیلیکشن کے ذریعے 69لاکھ58ہزار سے زائد مالیت کے 203عددموبائل فونز برآمد
اوکاڑہ( یواین پی/شیخ ندیم شیراز ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر)محمد فرقان بلال کا احسن اقدام ضلع بھر کے انیس تھانوں میں کی جانے والی ریکوری کی رقم اصل مالکان کے حوالے کر دی گئی انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب عامر ذوالفقار خان کے ویژن کے مطابق ڈی پی او نے ضلع بھر کے انیس تھانوں کی پولیس کارکردگی کو سراہتے ہوئے ریکور کی جانے والی نقدی مال مویشی موٹر سائکلیں اور دیگر سامان اصل مالکان کے حوالے کیا ڈی پی اوکا کہنا تھا کہ پولیس کی موثر گشت کی بدولت پولیس کارکردگی بہتر ہوئی ہے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران نے مختلف مقدمات کے ملزمان کو حراست میں لیتے ہوئے سامان نقدی رقم طلائی زیوارات مال مویشی موٹر سائیکلیں اور دیگر برآمد ہونے والا سامان ان کے اصل مالکان کے حوالے کیا ہے جس سے عوام میں پولیس کا مورال بلند ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہا رانہوں نے ڈی پی او آفس میں پروقار تقریب برائے حوالگی مال مسروقہ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیاماہ نومبر او ر دسمبر کے قلیل عرصہ میں شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے اوکاڑہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع کیا۔ اوکاڑہ پولیس نے منظم حکمت عملی اختیارکرتے ہوئے ناصرف ملزمان کو گرفتار بلکہ ان کے قبضہ سے لوٹی ہوئی دولت بھی برآمد کی اور 16منظم گینگز کے 57ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے تقریباً 05کروڑ وپے کی رقم برآمد کی گئی۔ دوماہ کے عرصہ میں ضلعی پولیس نے 1 عدد لوڈر رکشہ۔ 25 عدد موٹر سائیکلیں۔2 عدد کاریں۔ 11 راس بھینسیں۔12 گائے۔ 8 شاخ بکرے /بکریاں۔طلائی زیورات اورموبائل فونز برآمد کئے۔ جبکہ اسی عرصہ ناجائز اسلحہ برآمد ہونے پر 234 مقدمات درج کیے گئے اور گرفتار ملزمان کے قبضہ 34 عددرائفلیں۔200 عدد پسٹلز برآمد کیے گئے۔ماہ نومبر دسمبرمیں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ضلعی پولیس نے 321مقدمات کااندراج کیا اور گرفتارملزمان کے قبضہ سے تقریباً دو من چرس۔ 6457لیٹرز شراب۔ 38 عدد چالو بھٹیاں۔ 2 کلو افیون برآمد کی جب کہ جدید ٹیکنالوجی کی بنیاد پرای گریڈ ایپلیکیشن کے ذریعے 69لاکھ58ہزار سے زائد مالیت کے 203عددموبائل فونز بھی برآمد کئے گئے۔اس موقعہ پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر)محمد فرقان بلال نے کہا کہ پولیس میں جزا اور سزا کا قانون موجود ہے جس پر عمل پیرا ہیں بہتر کارکردگی پر شاباش اور انعام جبکہ ناقص کارکردگی پر سزا دی جاتی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy