محکمہ صحت اوکاڑہ کے زیر اہتمام بریسٹ فیڈنگ کے حوالہ سے بلدیہ ہال رینالہ خورد میں سیمینار منعقد

Published on September 3, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 49)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی /شیخ ندیم شیراز)آئی آر ایم این سی ایچ پروگرام محکمہ صحت اوکاڑہ کے زیر اہتمام بریسٹ فیڈنگ کے حوالہ سے بلدیہ ہال رینالہ خورد میں سیمینار منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ تھے۔ سیمینار میں اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد ضیاء اللہ چوہدری،ڈسٹرکٹ کوآرڈنیٹر ڈاکٹر ذوالفقار, مانیٹرنگ آفیسر افضل کامیانہ اور ثمینہ انجم لیڈی ہیلتھ سپروائزر سمیت محکمہ صحت کے افسران و ملازمین اور شہری خواتین نے شرکت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر چوہدری ضیاء اللہ اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بریسٹ فیڈنگ کے متعلق آگا ہی کا ہفتہ منانے کا مقصد عوام میں آگاہی پیدا کرنا ہے کہ اپنے نوزائیدہ بچوں کو ہر حال میں ماں کا دودھ پلائیں اس ہفتے کے دوران 6 ماہ سے 2سال تک کی عمر کے بچوں کو دودھ پلانے والی مائیں جو غذائی کمی کا شکار ہیں خصوصا کام کرنے والی ماؤں کو با اختیار بنانا ہے اور اس سلسلے ضلع بھر کے تمام مراکز صحت پر بریسٹ فیڈنگ کارنر کے خصوصی انتظام کیے گئے ہیں، جہاں ماں اپنے بچوں کو رازداری اور آرام کی یقین دہانی کے ساتھ دودھ پلا سکتی ہیں۔نوزائیدہ اور ماں کی بہترین صحت کی اس مہم کو سر انجام دینے کے لیے آئی آر ایم این سی ایچ پروگرام کی لیڈی ہیلتھ سپروائیزر اور لیڈی ہیلتھ ورکرز یہ تمام امور سر انجام دینے کے علاوہ روزانہ کی بنیاد پر گھروں میں طبی تعلیمی اجتماعات کا اہتمام کر رہی ہیں اس مہم میں ایریا انچارجز، تمام ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ اور تمام ضلعی آفیسر سپروائزرز شریک ہیں اس مہم کے دوران ضلع بھر کے تمام نیو ٹریشن سپروائیزر تعلیمی اداروں اورمساجد میں جا کر اس کمپین خصوصی طبی تعلیمی اجتماعات منعقد کر رہے ہیں اس ہفتہ کے مقاصد کو اجاگر کرنے کے لیے واکس اور سیمینارز کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں تمام طبقہ ہائے فکر کے افراد بشمول خواتین نے شرکت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عام لوگوں کی باہمی شرکت اور ٹیموں کے عزم صمیم کو لازمی جزو قرار دیا جس کے بغیر یہ مہم کامیاب نہیں ہو سکتی اور نہ ہی ماں اور بچے کی صحت کے اہداف حاصل کئے جا سکتے ہیں بریسٹ فیڈنگ کے حوالہ سے ماں کی صحت کو بہتر بنانے کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو دودھ نہ پلانے والی خواتین ڈپریشن، صدمہ، فالج، غصہ، نیند کا نہ آنا کا شکار ہوتی ہیں انھوں نے کہا کہ ماں کا دودھ نہ پینے والے بچے غذائی قلت، ڈائریا، انفیکشن، نمونیا، شوگر،الرجی اور اچانک مر جانے کا شکار ہوتے ہیں سیمینار سے ڈسٹرکٹ کوارڈنیٹر ڈاکٹر ذوالفقار،مانیٹرنگ آفیسر ہیلتھ افضل کامیانہ اور لیڈی ہیلتھ سپروائزر ثمینہ انجم نے بھی خطاب کیا، سیمینار میں شہریوں کی کثیر تعداد کے ساتھ صحافیوں اور این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی،بعد ازاں بریسٹ فیڈنگ کے حوالہ سے آگاہی واک بھی منعقد ہوئی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy