چین کا عالمی برادری کے ما بین تعاون کے نئے مواقعوں کی فراہمی جاری رکھنے کا اعلان

Published on September 3, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 40)      No Comments

عالمی اقتصادی بحالی میں رفتار کا فقدان ہے، عالمی معیشت صرف کھلے پن کی صورت میں ترقی کر سکتی ہے، سمٹ سے خطاب
بیجنگ (یواین پی)چین کے صدر شی جن پھنگ نے چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز کے گلوبل ٹریڈ ان سروسز سمٹ سے ورچوئل خطاب کیا۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق انہوں نے نشاندہی کی کہ اس وقت ایک صدی میں ہونے والی تبدیلیاں تیز تر ہو رہی ہیں اور عالمی اقتصادی بحالی میں رفتار کا فقدان ہے۔ سروس ٹریڈ بین الاقوامی تجارت کا ایک اہم حصہ ہے، اور سروس انڈسٹری عالمی اقتصادی اور تجارتی تعاون کا ایک اہم شعبہ ہے۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ رواں سال چین کی اصلاحات اور کھلے پن کی 45 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔چین اعلیٰ سطحی کھلے پن کو فروغ دینے، اعلیٰ معیار کی ترقی کے ساتھ چینی طرز کی جدید کاری کو جامع طور پر فروغ دینے اور ممالک کے درمیان کھلے تعاون کے نئے مواقع فراہم کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے گا۔ چین دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے تاکہ خدمات میں کھلے پن کیذریعے مساوی ترقی کو فروغ دیا جاسکے، خدماتی تعاون کے ذریعے روابط اور انضمام کو فروغ دیا جاسکے، خدماتی جدت طرازی کے ساتھ ترقی کی رفتار کو فروغ دیا جاسکے، سروس شیئرنگ کے ساتھ ایک بہتر مستقبل تخلیق کیا جاسکے اور عالمی معیشت کو پائیدار بحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے مل کر کام کیا جاسکے۔شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ چین مزید کھلا اور جامع ترقیاتی ماحول تشکیل دے گا۔ سروس انڈسٹری کے لیے مارکیٹ تک رسائی میں نرمی، سرحد پار سروس ٹریڈ کے کھلے پن کے عمل کو منظم انداز میں آگے بڑھانے، سروس ٹریڈ کی معیار کاری کی سطح کو بہتر بنانے، اور ادارہ جاتی کھلے پن کو مستقل طور پر وسعت دینے کی کوشش کی جائے گی۔ دوسرے ممالک کے ساتھ ترقیاتی حکمت عملیوں اور تعاون کے اقدامات کی ہم آہنگی کو مضبوط بنایا جائے گا، اور “بیلٹ اینڈ روڈ” سے وابستہ ممالک کے ساتھ سروس ٹریڈ اور ڈیجیٹل تجارت میں تعاون کو گہرا کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy