ٹھٹھہ،حیسکو آپریشن، بجلی چوروں کے خلاف سخت آپریشن

Published on September 10, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 437)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ) حیسکو آپریشن سب ڈویژن ٹھٹھہ کی جانب سے بقایاجات جمع نہ کرانے کے بعد باقیداروں اور بجلی چوروں کے خلاف سخت آپریشن کیا گیا، جس میں آپریشن ایگزیکیٹو انجنئیر آپریشن ڈویژن حیسکو ٹھٹھہ اشوک کمار، ایس ڈی او واپڈا ٹھٹھہ عبدالستار چنہ،یونین چئیرمین منورتاڑو،ایس ڈی او ساکرو خالد سہتو،چئیرمین وحید بلوچ کی رہنمائی میں ٹھٹھہ شہر سمیت ضلع کے 300 سے زائد دیہاتوں میں آپریشن کرکے بجلی چوری کرنے والوں کی بجلی کی تاریں اتارکر جلادی گئیں، اس سلسلے میں حیسکو انتظامیہ ٹھٹھہ کی جانب سے بقایاداروں کے خلاف کاروایاں تیز کرتے ہوئے غیر قانونی کنیکشن کاٹنیاور سرکاری میٹروں کے واجبات کیادائگی کرانے کی ہدایتیں جاری کیں، اس سلسلے میں حیسکو عملے نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کے ٹھٹھہ سب ڈویژن میں 28کروڑ روپیہ بقایاجات ہیں، جسکی وصولی کے لیے آپریشن شروع کیا گیا ہے،جو 30سیپٹمبر تک جاری رہیگا،انہوں نے مزید بتاتے ہوئے کہا کے ٹھٹھہ 10 کروڑ۔ساکرو اور مکلی 10کروڑ روپیہ،سجاول سب ڈویژن پر بقایاجات ہیں جو مل نہیں سکے ہیں،انہوں نے کہا کے واپڈا کے اعلیٰ اختیاروں کے حکم پر یہ کاروائی شروع کی گئی ہے،انہوں نے باقیداروں اور میٹر ہولڈرز کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کے وہ اپنے بلز فوری جمع کروائیں بصورت دیگر انکے کنیکشن کاٹنے کے ساتھ قانونی کاروائی کی جائیگی۔
ٹھٹھہ کے تین تعلقوں میں مختیارکار،ایک میں ای سی،ای ڈی سی ٹوکی پوسٹیں خالی
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ) ٹھٹھہ کے تین تعلقوں میں مختیارکار،ایک میں ای سی،ای ڈی سی ٹوکی پوسٹیں خالی،سرکاری کاروبار ٹھپ،عوام آفیسوں کے چکر کاٹنے پر مجبور، گھوراباڑی،ساکرو اور ٹھٹھہ کے تین مختیارکاروں سمیت ٹھٹھہ کے اسسٹنٹ کمشنر اور اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر ٹو کی پوسٹس خالی، نگراں حکومت کی جانب سے مقرر کیے گئے افسران الیکشن کے بعد واپس تبادلے کراکے جانے لگے،جس کے باعث سرکاری کام رک گئے، زمیندار شہری اور طلبات اپنی زمینوں کے کاغذات، ڈومیسائل پی آر سی اور ساتویں فارم کے حصول کے لیے دربدر،کوہستان اور ساحلی پٹی کے لوگ سرکاری آفیسوں میں خالی پری ہوئی کرسیوں کے کے باعث بھاری کرایہ بھرکر خالی ہاتھ جانے پر مجبور ہونے لگے، تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ کے تین تعلقوں میں مختیارکار،ایک میں ای سی،ای ڈی سی ٹوکی خالی پوسٹوں پر کامورو ں کی مقرری نہ ہونے کے باعث ضلع کی عوام زمیندارآفیسوں چکر کاٹنے پر مجبور ہوگئے ہیں،اس سلسلے میں باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کے چار تعلقوں پر مشتمل ضلع ٹھٹھہ کے تین تعلقوں،ٹھٹھہ، ساکرو،گھوراباڑی کے انتظامات سنبالنے والے تین مختیار کاروں سمیت ٹھٹھہ تعلقہ کے اسسٹنٹ کمشنر،(ای سی)اور ڈی سی آفیس میں اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر (ای ڈی سی)ٹوکی خالی پری ہوئی پوسٹوں پرروینیو کھاتے کی جانب سے تاحال کوئی مقرریاں نہیں کی جاسکیں ہیں،نگراں حکومت کے دور میں مقرریاں ہونے کے بعدالیکشن کے ختم ہوتے ہیں افران نے اپنے تبادلے کراکر چلے گئے جسکے بعد نئی حکومت بننے اور تاحال کوئی بھی افسر مقرر نہیں ہوسکا ہے،جس کے باعث ٹھٹھہ ضلع کے تمام روینیوں اور انتظامی معاملات تعطیل کا شکار ہوگیا ہے،ٹھٹھہ کے تین تعلقوں،ٹھٹھہ، ساکرو اور گھوراباڑی کے زمیندار، طلبات،شہری اور دیہاتی لوگ اپنی زمینوں کے کاغذات و ڈومیسائل،پی آر سی،امیت کئی سرکاری کاموں سے محروم ہوگئے ہیں،ضلع ٹھٹھہ کے تعلقہ ٹھٹھہ میں نہ مختیارکارکو مقرر کیا گیا ہے اور نہ ہی اسسٹنٹ کمشنراور ڈپٹی اسسٹنٹ کمشنر کو مقرر کیا گیا ہے،جبکے ٹھٹھہ کے ڈپٹی کمشنر آفیس میں بھی ایک اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر ٹو کی جگہ کافی عرصے سے خالی پری ہوئی ہے،جس پر تاحال کوئی بھی مقرری نہ ہوسکی ہے،اس سلسلے ٹھٹھہ ضلع سے تعلق رکھنے والے طلبات بھی یونیورسٹیوں میں داخلے کے لیے ڈومیسائل اور پی آر سی بنانے کے لیے آفیسوں کے چکر کاٹنے پر مجبور ہوگئے ہیں،جبکہ محرمالحرام کا مہینہ شروع ہونے شروع ہونے کے باوجود انتظامی کاموں کو سنبالنے کے لیے روینیو کھاتے کی جانب سے خالی پری ہوئی پوسٹوں روینیوکاموروں کی تعیناتی نہ ہونے کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پررہا ہے
کیٹی بندر تعلقہ میں مقرر واحد مختیارکار لمبے عرصے سے آفیس سے غیر حاضر
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ) کیٹی بندر تعلقہ میں مقرر واحد مختیارکار لمبے عرصے سے آفیس سے غیر حاضر،مختیار کار کا آفیس میں نہ بیٹھنے کے باعث ساحلی پٹی کی عوام روینیو کے کاموں کی سہولت سے محروم،ٹھٹھہ ضلع کے چار تعلقوں میں سے واحد ایک تعلقہ کیٹی بندر پر مختیار مقرر ہونے کے باوجود کامی عرصے سے مختیارکار کا اپنے آفیس میں نہ بیٹھنے کی وجہ سے وہاں کی مقامی عوام شدیدمشکلات میں مبتلا ہوگئی ہے، اس سلسلے میں ٹعلقہ کیٹی بندر کی عوام،شکیل میمن، واحد میمن،شیراز میمن،یعقوب سموں، ستار سموں اور دیگر کا کہنا ہے کے،تعلقہ کیٹی بندر کے مختیار کارنے کافی عرصے سے اپنے آفیس میں بیٹھنا چھوڑ دیا ہے جس کے باعث ہماری زمینوں کے کاغذات بنانے کے لیے دربدر ہونا پررہا ہے، اس کی شکایت کئی بار ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ کو بھی کی ہوئی ہے مگر اسکا کوئی بھی رزلٹ نہیں نکلتا، انہوں نے کہا کے مختیار کار کا مسلسل غیر حاضر رہنے کی وجہ سے یہاں کے انتظامی معاملات بھی تعطیلات کا شکار ہوگئے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme