سیمنٹ کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے ماہ میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

Published on September 4, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 49)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ملک سے سیمنٹ کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے ماہ میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں سیمنٹ کی برآمدات کا حجم 16.145 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 186.86 فیصد زیادہ ہے۔گذشتہ سال جولائی میں سیمنٹ کی برآمدات سے ملک کو 5.628 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ مقداری لحاظ سے جولائی میں 412141 میٹرک ٹن سیمنٹ کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں جو گذشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 291.87 فیصد زیادہ ہے۔ گذشتہ سال جولائی میں 105141 میٹرک ٹن سیمنٹ کی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔ جون کے مقابلہ میں جولائی میں سیمنٹ کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 24.17 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes