ہم اپنے شہداء کے مقروض ہیں: نگراں وزیرِ اعظم

Published on September 6, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 39)      No Comments

اسلام آباد/ لاہور (یو این پی)ان کا کہنا ہے کہ آج ہم اپنے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں،شہداء ہمارے ماتھے کے جھومر ہیں۔نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ شہداء اللّٰہ کی راہ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں۔نشانِ حیدر پانے والے کیپٹن محمد سرور شہید اور میجر شبیر شہید کے مزاروں پر بھی یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر تقریب منعقد ہوئی۔اس موقع پر دونوں شہداء کے مزاروں پر پھول چڑھائے گئے اور فاتحہ خوانی کی گئی۔
مزارِ اقبالؒ پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب
لاہور میں مصورِ پاکستان علامہ اقبالؒ کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پُر وقار تقریب منعقد ہوئی۔کور کمانڈر لاہور تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے، جنہوں نے مزارِ اقبال پر پھول رکھے، فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme