پی سی بی کا کولمبو میں میچز برقرار رکھنے پر سخت احتجاج

Published on September 7, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 45)      No Comments

لاہور(یواین پی) پی سی بی نے بارشوں کے باوجود ایشیا کپ کے میچز کولمبو میں برقرار رکھنے پر ایشین کرکٹ کونسل سے سخت احتجاج کیا ہے۔ ایشین کرکٹ کونسل نے میچز کولمبو سے ہیمنٹوٹا منتقل کرنے کے متفقہ فیصلے کے بعد اچانک کولمبو میں ہی میچز کرانے کا اعلان کردیا جس پر پی سی بی نے سخت احتجاج کیا ہے۔ذرائع کے مطابق اے سی سی نے پیر کی شب متفقہ طور پر ایشیا کپ کے میچز ہیمنٹوٹا منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا مگر بدھ کو کونسل کے صدر جے شاہ نے میچز کولمبو میں ہی کرانے کے فیصلے سے پی سی بی کو بذریعہ ای میل آگاہ کیا۔جے شاہ کی من مانیوں اور یک طرفہ فیصلوں پر پی سی بی نے سخت احتجاج کرتے ہوئے فوری اے سی سی کا اجلاس بلاکر متفقہ فیصلہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اے سی سی کے صدر جے شاہ کے نام خط میں پی سی بی نے کہا کہ بارشوں سے میچز متاثر ہونے کی وجہ سے گیٹ منی سمیت دیگر مد میں ہونے والے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔واضح رہے کہ کولمبو میں بارشوں کی وجہ سے ایشیا کپ کے میچز متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ایشیا کپ کے فائنل سمیت چھ میچز کےلئے پاکستان سمیت بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں کل جمعرات کو لاہور سے خصوصی پرواز کے ذریعہ کولمبو روانہ ہونگی۔ خصوصی طیارے میں براڈ کاسٹرز اور آفیشلز بھی شامل ہونگے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy