عمرہ زائرین کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کی بجائے مشکلات بڑھائی جا رہی ہیں ڈاکٹر میاں احسان باری

Published on September 13, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 934)      No Comments

ہارون آباد (یو این پی) پاکستان سے جانے والے حج و عمرہ زائرین کا پیکیج 515ریال سے شروع ہو گااور زائرین اور آپریٹرز کیلئے کئی گنا اضافی شرائط عائد کرنے سے مشکلات سے دوچار ہونے کا امکان۔ اللہ اکبر تحریک پاکستان کے مرکزی قائد ڈاکٹر میاں احسان باری نے کہا کہ ضرورت اس امر کی تھی کہ عمرہ زائرین کے لئے نئی آسانیاں ، سہولیات اور مراعات متعارف کرانے کی بجائے درجنوں نئی شرائط کی عملداری سے ناقابل برداشت نقصان زائرین کو اٹھانا ہو گا۔ لاکھوں عمرہ زائرین ویزہ کیلئے درخواست جمع کرانے کی پہلی ایئر لائنز کی کنفرم ٹکٹ حاصل کرنے کی شرط بھی لازمی قرار، انفرادی طور پر عمرہ کیلئے جانیوالے کو کار کا کرایہ ادا کرنا ہو گا اور گروپ کی شرط میں کم از کم کوسٹر کا کرایہ 1500 سے 4000ریال ادا کرنا ہو ں گے ۔ زیادہ لوگوں کے لئے کم از کم 45اور زیادہ سے زیادہ 49افراد کا گروپ لازمی ہونا ضروری ہے۔ ڈاکٹر محمد احسان باری مذکور نے اِن شرائط کو نرم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جس سے سعودی اور پاکستانی بڑی کمپنیوں کو نوازنے کی پالیسی سے عوامی او راجتماعی مفادات کو بڑی زک پہنچے گی۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ حکومتی بیان کے مطابق کہ محرم الحرام میں عمرہ شروع کرنے اور بعد میں اس کو مزید تاخیر کا شکار کرنے سے ایئر لائنز سے خریدے گئے ٹکٹس ہولڈرز کو بھاری جرمانہ ہونے کا احتمال ہے ڈاکٹر احسان باری کا کہنا تھا کہ اضافی چارجز اور ہوٹلز ، ٹرانسپورٹ اور اپروول ویزہ بینک اکاﺅنٹ کے ذریعے ایڈوانس ادائیگی کنفرم ہونے پر ویزہ ملنے سے حج اور عمرہ زائرین کو حج اور عمرہ کی رسائی نہ ہونے کے برابر ہو جائے گی۔ سعودی حکومت اور پاکستانی حکومت کو بھی اس سے ناقابل تلافی نقصان ہو گا۔ جس سے صرف بڑے آپریٹرز کو فائدہ ہو گا جبکہ انفرادی طور پر جانے والے اس سہولت سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔ تمام ادائیگیوں پر پانچ فیصد VAT ٹیکس کاٹا جائے گا ۔ جو کہ آئی ایم ایف کےساتھ کئے گئے وعدوں کی پاسداری کیلئے ویزہ جاری کرنیوالی ویب سائٹ نے پیکیج پرنٹ کیلئے مکہ کی کم از کم پانچ راتوں کی بکنگ لازمی قراردی ہے۔ جتنے دن قیام ہو گا اتنی بکنگ کی ادائیگی اور کنفرمیشن ضروری ہو گی ۔ موجودہ سسٹم میں جدہ ، مکہ ، مدینہ ایئر پورٹ ایک ہی آپشن آرہا ہے ۔ ڈبل عمرہ کا آپشن بھی موجود نہیں ہے۔ اس وقت تک مکہ کے 44اور مدینہ کے 12کے قریب ہوٹلز سسٹم میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں جن کو ہم او کے کر کے ادائیگی کر سکتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题