چین کے معاشی استحکام اور بحالی کا نمایاں رجحان جا ری

Published on September 7, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 40)      No Comments

بیجنگ (یواین پی) چین کے معاشی استحکام اور بحالی کا رجحان اگست کے دوران متعدد اقتصادی اعداد و شمار کے مطا بق مزید نمایاں دکھائی دے رہا ہے۔بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ نے اعلان کیا کہ اگست میں چین کا بلک کموڈٹی انڈیکس 102.7 فیصد تھا، جو جولائی کے مقابلے میں 0.4 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔ اگست میں اجناس کی فروخت کا انڈیکس 103.5 فیصد رہا جو جولائی کے مقابلے میں 0.1 فیصد زیادہ ہے، اور صارفین اور تاجروں کی خریداری کی خواہش میں اضافہ ہوا ہے، اور مارکیٹ کی طلب میں مجموعی طور پر بہتری آئی ہے. چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ نے اگست کے لئے چائنا ای کامرس لاجسٹکس انڈیکس بھی جاری کیا۔ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اگست میں چین کا ای کامرس لاجسٹکس انڈیکس 111.1 پوائنٹس تھا ، جس میں پچھلے مہینے کے مقابلے میں 0.2 پوائنٹس کا معمولی اضافہ ہے۔ ای کامرس لاجسٹکس انڈیکس مسلسل آٹھ ماہ سے بہتر ہورہا ہے اور اس سال کے آغاز سے ہی مستحکم نمو کا رجحان برقرار ہے۔ چائنا فیوچرز ایسوسی ایشن کی جانب سے 5 تاریخ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اگست میں قومی فیوچر مارکیٹ کا ٹرن اوور 60.67 ٹریلین یوآن رہا جو ماہ بہ ماہ 18.92 فیصد اور سال بہ سال 23.49 فیصد اضافہ ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog