میرج ایکٹ کی خلاف ورزی پرسخت ترین قانونی کارروائی ہوگی ڈویژنل کمشنر زاہد حسین

Published on May 12, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 72)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ڈویژنل کمشنر زاہد حسین نے میرج ایکٹ کی خلاف ورزی پرسخت ترین قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ شادی کی تقریبات میں ون ڈش اور مقررہ ٹائم رات 10 بجے کی پابندی نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی سے گریز نہیں کیا جائے گا اور میرج ہال سیل کرنے کے ساتھ مالکان سمیت میزبان بھی قانون کی زد میں آئیں گے۔انہوں نے شادی ہالز وکیٹرنگ مالکان سے میٹنگ کرکے واضح کیا کہ میرج ایکٹ کی خلاف ورزی سے بازرہا جائے تاکہ کارروائی کی نوبت نہ آئے۔انہوں نے انتظامی افسران کو ہدایت کی کہ وہ اس سلسلے میں میرج ہالز،ہوٹلز،پارکس اور دیگر جگہوں پر منعقد ہونے والے شادی کی تقریبات کو باقاعدگی سے چیک کریں۔انہوں نے خبردار کیا اگر کسی جگہ پر میرج ایکٹ کی خلاف ورزی کی شکایت موصول ہوئی تو متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر ذمہ دار ہو گا۔انہوں نے شہریوں سے بھی کہا کہ وہ شادی کی تقریبات کے سلسلے میں میرج ایکٹ پر کاربند رہیں اور میرج ہال انتظامیہ کو ون ڈش کے علاوہ زیادہ کھانوں کی فراہمی پر مجبور نہ کریں بصورت دیگر میرج ہالز کی انتظامیہ کے ساتھ شادی کے منتظمین کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes