چینی کی قیمتوں کی اُڑان جاری، اسلام آباد میں 110 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی

Published on October 10, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 198)      No Comments


اسلام آباد: (یواین پی) ملک بھر میں چینی کی قیمتوں کی اُڑان جاری ہے، وفاقی دارالحکومت میں سب سے زیادہ مہنگی جبکہ سرگودھا میں سستی چینی فروخت ہونے لگی۔ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ملک کے 17 میں سے 9 بڑے شہروں میں چینی100 روپے فی کلوہو گئی ہے، اسلام آباد میں چینی کی قیمت 110 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق چینی کی اوسط قیمت 97 روپے 62 پیسے فی کلو تک پہنچ گئی، ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 110 روپے فی کلو ہے ادارہ شماریات ملک میں چینی کی کم از کم قیمت 95 روپے فی کلو ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق پشاور میں چینی 105 روپے تک فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے، کراچی اور لاڑکانہ میں چینی 100روپے تک فی کلو میں بک رہی ہے، راولپنڈی, لاہور اور سیالکوٹ میں چینی کے نرخ 100 روپے ہے۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ اور بہاولپور میں بھی چینی 100 روپے تک فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے، گوجرانوالہ، فیصل آباد، بنوں میں چینی کی قیمت 98 روپے تک فی کلو ہے۔ سرگودھا اور خضدار میں چینی کی قیمت 95 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes