چائے کی درآمدات میں جولائی کے دوران سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ

Published on September 8, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 55)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ملک میں چائے کی درآمدات میں جولائی کے دوران سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ادارہ شماریات کے مطابق جولائی میں چائے کی درآمدات کادرآمدی بل 66.66 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 92.48 فیصدزیادہ ہے،گزشتہ سال جولائی میں چائے کی درآمدات پر34.63 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔جون کے مقابلہ میں جولائی میں چائے کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے، جون میں چائے کی درآمدات پر31.60 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجو جوجولائی میں بڑھ کر66.66 ڈالرہوگیا۔مالی سال 2023 میں چائے کی درآمدات پر495.36 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا جومالی سال 2022 کے مقابلہ میں 13.27 فیصدکم ہے، مالی سال 2022 میں چائے کی درآمدات کاحجم 561.13 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes