چین انڈونیشیا تعلقات نے بہت ترقی کی ہے، چینی وزیر اعظم

Published on September 9, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 46)      No Comments

جکا رتہ (یواین پی) چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے جکارتہ میں چین انڈونیشیا بزنس ڈنر میں شرکت کی اور خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں دونوں سربراہان مملکت کی اسٹریٹجک رہنمائی میں چین انڈونیشیا تعلقات نے بہت ترقی کی ہے، باہمی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور علاقائی استحکام اور خوشحالی کے لئے مثالی اور قائدانہ کردار ادا کیا ہے۔ چین ماحول دوست توانائی اور ڈیجیٹل معیشت میں تعاون کو بڑھانے کے لئے انڈونیشیا کے ساتھ کام کرنے اور دائرہ کار کو مزید وسعت دینے اور مزید پیش رفت کے لئے دونوں ممالک کے مابین تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے کاروباری افراد چین انڈونیشیا دوستی اور تعاون کو فروغ دینے کی کوشش کریں گے اور ترقیاتی تعاون پر مبنی ایک بہتر مستقبل تشکیل دیں گے۔انڈونیشیا کے وزیر کوآرڈینیٹنگ لوہوت نے اپنے خطاب میں کہا کہ انڈونیشیا اور چین کے درمیان تعاون نے انڈونیشیا کی معاشی ترقی کو مؤثر طریقے سے فروغ دیا ہے اور باہمی فائدہ مند نتائج حاصل کیے ہیں۔ انڈونیشیا چین کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون کو مزید مستحکم کرنے اور دوطرفہ تعلقات کو ایک نئی سطح پر لے جانے کا خواہاں ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog