العصر فری دستکاری سکول چک دوارکا میں خواتین کے لیے عید میلے کا اہتمام

Published on June 14, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 486)      No Comments

منڈی بہاؤالدین (یواین پی) العصر فری دستکاری سکول چک دوارکا میں خواتین کے لیے عید میلے کا اہتمام کیا گیا ۔ عید میلے کا انعقاد عید الفطر کے دوسرے روز دستکاری سکول کے احاطے میں کیا جائے گا جو کہ صبح 10 بجے سے لے کر 4 بجے تک جاری رہے گا ۔ عید میلے میں دستکاری سکول کی اساتذہ اور طالبات اپنے فن کی نمائش کے ساتھ ساتھ خواتین کے اندر باہمی محبت رواداری اور ملنساری کے جذبے کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف پروگرام ترتیب دیں گے ۔ میلے میں کپڑوں کی نمائش جو کہ سکول کی طالبات نے اپنے ٹرینگ کے دوران تیار کیے ۔ مہندی اور چوڑیوں کے سٹال ، کھانے پینے کی اشیاء ، اور دیگر اسٹال لگائے جائیں گے جب کہ بچے اور دیگر خواتین اپنے فن کا مظاہرہ تقاریر ، نعت ، گفتگو ، ٹیبلیو اور دیگر انداز میں بھی پیش کریں گے ۔ سکول کے چیف ایگزیکٹو حافظ شاہد پرویز کا کہنا ہے کہ میلے کا مقصد خواتین کو نزدیک ترین مقام پر تفریح کے مواقع فراہم کرنا اور ان کی بوریت کی زندگی کو ایک انداز میں ریلیکس کرنا ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy