ڈپٹی کمشنر اسد علی خان کی ہدایت پر ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑی کارروائی

Published on September 14, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 158)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی/ حمید چنڈ)ھٹھہ ڈپٹی کمشنر اسد علی خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر محمد خان بھنگوار نے پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ ٹھٹھہ شہر میں کارروائی کرتے ہوئے چینی، آٹا اور کھاد کی بوریاں برآمد کرکے گودام سیل کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ شہر میں کارروائی کرتے ہوئے مختلف گوداموں پر چھاپے مارکر 300 چینی اور 220 آٹا جبکہ 220 سونا یوریا، 200 ڈی اے پی کھاد، 1000 سی اے این فاطمہ فرٹیلائزر، 350 این پی فاطمہ فرٹیلائزر اور 100 سی اے این (جی) کی بوریاں برآمد کرکے گوداموں کو سیل کردیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ٹھٹھہ محمد خان بنگھوار نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں سے کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائے گی، عوام کی خدمت ہماری اولین ذمہ داری ہے جسے بلا تفریق ہر صورت نبھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو قانون شکنی کی اجازت نہیں دی جائے گی عوام کو رلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes