پی پی 217 ملتان، شاہ محمود قریشی کو ہرانے والا نوجوان کم عمری کے باعث نا اہل قرار، الیکشن کمیشن کا دوبارہ انتخاب کا حکم

Published on October 1, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 294)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی پی 217 ملتان سے کامیاب امیدوار محمد سلمان کو نااہل کردیا اوردوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دیدیا۔واضح رہے کہ عام انتخابات میں پی پی 217 ملتان سے محمد سلمان نے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو شکست دی تھی،پی ٹی آئی رہنما نے محمد سلمان کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کر رکھا تھا، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی پی 217 ملتان پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے محمد سلمان کو نااہل قرار دیدیاا ور ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لیتے ہوئے حلقے میں دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دیدیا ہے ۔ الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ نادرا ریکارڈ کے مطابق محمد سلمان کی عمر 25 سال سے کم ہے جبکہ قانون کے مطابق 25 سال سے کم عمر افراد الیکشن لڑنے کے اہل نہیں ہیں اس لیے محمد سلمان اپنی نشست برقرار نہیں رکھ سکتے۔
خیال رہے کہ عام انتخابات 2018 میں محمد سلمان نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا تھا اور پی ٹی آئی کے وزیر اعلیٰ پنجاب کے مضبوط ترین امیدوار شاہ محمود قریشی کو شکست دی تھی ۔ محمد سلمان کے بارے میں میڈیا میں یہ خبریں بھی گردش کرتی ہی ہیں کہ وہ جہانگیر ترین گروپ کے ہیں اور انہیں پی ٹی آئی کا ٹکٹ جاری ہوگیا تھا لیکن شاہ محمود قریشی نے ان کا ٹکٹ واپس کرادیا تھا جس کے باعث انہوں نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا اور شاہ محمود قریشی کے وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کی راہ میں حائل ہوگئے۔ الیکشن جیتنے کے بعد محمد سلمان نے پی ٹی آئی میں ہی شمولیت اختیار کی تھی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes