پشاور(یواین پی)وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ صوبے میں امن و امان کے لئے پولیس نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔تفصیلات کے مطابق لکی مروت میں نامعلوم افراد کی پولیس موبائل پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس پر وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان کا واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہید اہلکاروں کے جانی نقصان پر دکھ ہے۔وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان کا واقعے میں چار پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں۔وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان کا شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔واضح رہے وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے پولیس کو واقعے میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت جاری کردیے۔