موٹر وے پولیس نے بر وقت کاروائی کرتے ہوئے مسافروں کو لوٹنے سے بچا لیا

Published on September 22, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 60)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز)موٹر وے پولیس نے بر وقت کاروائی کرتے ہوئے مسافروں کو لوٹنے والے سرگرم گروہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے ، ملزمان ایک عرصہ سے ہائی وے اینڈ موٹر وے پر وارداتیں کر رہے تھے۔ ڈی ایس پی سائرہ طارق کو اطلاع ملی کی ایک گاڑی جس کی نمبری پلیٹ بھی واضح نہیں ہے اڈا کسان کے قریب مشکوک حالت میں پائی گئی ہے اور گاڑی میں بیٹھے تین افراد مبینہ وارداتوں میں ملوث ہیں جس پر میڈم سائرہ طارق نے فوری طور پر فوری طور سب انسپکٹر فیضان علی اور سب انسپکٹر عبدالروف و دیگر پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی جنہوں نے ملزمان کو گاڑی سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔ تینوں گرفتار ملزمان اشفاق جٹ ولد لیاقت علی ۔ شاہد محمود ولد فرزند اور احسان ولد اللہ دتہ وہاڑی کے رہائشی ہیں اور یہ ملزمان مسافروں کو کم کرایہ کا لالچ دیکر اپنی گاڑی میں بیٹھا کر لوٹ لیتے تھے جبکہ جن مسافروں کے پاس اے ٹی ایم کارڈ ہوتا اسے اے ٹی ایم مشین پر لیجاتے اور ان کا اکاونٹ بھی خالی کر دیتے ہیں۔ یہ تینوں ملزمان پنجاب پولیس اور موٹرے پولیس کو ایک عرصہ سے مطلوب تھے ۔ موٹر وے پولیس نے مزید تفتیش کے لئے ملزمان کو مقامی پولیس کے حوالے کر دیا ہے ۔مقامی پولیس نے ملزمان سے تفتیش شروع کر دی ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy