شادی 17 مارچ اور تمام بچوں کی پیدائش بھی 17 مارچ

Published on March 18, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 705)      No Comments

1111
 گجرانوالا(یو این پی) گجرانوالا میں ایک جوڑے کی شادی 17 مارچ کو ہوئی، ایک سال بعد ایک بیٹا اور بیٹی بھی پیدا ہوئے 17 مارچ کو پیدا ہوئے، آج 17 مارچ کو ایک اور بیٹی دے کر قدرت نے خوشی کے موقع پر چار چاند لگا دیے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر گجرانوالہ میں 5 سال قبل 17 مارچ کو شادی کرنے والے جوڑے کے لیے یہ تاریخ خوش قسمتی کی علامت بن گئی۔ گجرانوالہ میں شاہین آباد کے رہائشی انجینئر قاری محمد عاصم کی شادی 17 مارچ 2011 کو نبیلہ یوسف کے ساتھ ہوئی تھی، اس جوڑے کے 3 بچے ہوئے جبکہ ان تینوں کی یوم پیدائش بھی حیرت انگیز طور پر 17 مارچ ہی ہے۔انجینئر عاصم اور ان کی اہلیہ نبیلہ نے ہسپتال میں اپنی شادی اور 3 بچوں کی سالگرہ کے کیک کاٹنے کی تقریب بھی منعقد کی جس میں ہسپتال کے ڈاکٹرز اور نرسوں نے بھرپور شرکت کی۔2011 میں رشتہ ازداوج میں منسلک ہونے کے ایک سال بعد شادی کی سالگرہ کے دن ہی ان کے گھر 17 مارچ 2012 کو پہلا بیٹا عبداللہ پیدا ہوا جبکہ 17 مارچ 2014 کو بیٹی عائشہ اور 17 مارچ 2016 کو دوسری بیٹی عانیہ کی پیدائش ہوئی۔ عاصم نے اپنے نام کی مناسبت سے تینوں بچوں کے نام ‘ع’ سے رکھے ہیں۔ بیٹی کی پیدائش پر محمد عاصم نے نجی ہسپتال میں اپنے تین بچوں اور شادی کی سالگرہ کے چار کیک کاٹ کر خوشی منائی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme