قوم کی بہادر ماؤں ٗ بیٹیوں اور بہنوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں؛عمران خان

Published on March 9, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 277)      No Comments

3
عالمی یوم نسواں کے موقع پر تحریک انصاف کے چیئرمین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ
اسلام آباد (یو این پی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں اسلامی اقدار پر عمل پیرا ہوتے ہوئے خواتین کی عزت کرنی چاہیے کیونکہ تعمیر ملت میں خواتین کا انتہائی اہم کردار ہے ۔یوا ین پی کے مطابق عالمی یوم نسواں کے موقع پر تحریک انصاف کے چیئرمین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں کہا کہ قوم کی بہادر ماؤں ٗ بیٹیوں اور بہنوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ہمیں صرف خواتین سے امتیاز سلوک پر نہیں لڑنا چاہیے بلکہ اسلامی اقدار پر عمل پیرا ہوتے ہوئے خواتین کو عزت کیساتھ ان کے حقوق دینے چاہئیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题