رزق حلا ل کمانے والے پر اللہ ورسولﷺ کی نظررحمت ہوتی ہے۔صوفی مسعوداحمدصدیقی

Published on December 20, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 316)      1 Comment

فیصل آباد (یواین پی)دورحاضرکے عظیم روحانی پیشواصوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارنے لاثانی سیکرٹریٹ پر منعقدہ ہفتہ وارروحانی تربیتی نشست ومحفل پاک ذکرونعت سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ رزق حلا ل کمانے والے پر اللہ ورسولﷺ کی نظررحمت ہوتی ہے،اس کے رزق میں اضافہ بھی ہوتارہتاہے اورروحانی فیوض وبرکات بھی عطا ہوتے رہتے ہیں۔سلسلہ عالیہ نقشبندیہ چادریہ لاثانیہ سے نسبت یاعقیدت ومحبت رکھنے والا آقا حضورنبی کریم ﷺ کی کم ازکم 3سنتوں پرعمل کریگااگر وہ بے گھر ہے تواسے اپنا ذاتی گھر عطا کیاجائیگااوروقت نزع میں بھی اس کی دستگیری کی جائیگی،اپنے کاروبارکی جگہ پرقل شریف کادم کرلیا کریں اوربارگاہ رسالت مآبﷺ میں ہدیہ درودوسلام بھی پیش کیاکریں،اس عمل کے کرنے سے اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کے رزق میں مزید اضافہ عطا فرمائیگا۔آپ نے مزیدکہاکہ اللہ تعالیٰ کاہم سے وعدہ ہے کہ روئے زمین پربسنے والوں میں سے جوبھی سلسلہ عالیہ لاثانیہ سے سچی محبت کریگااللہ تعالیٰ اسے فیض لاثانی عطا فرمائیگا،چاہے ایسا شخص سلسلہ عالیہ لاثانیہ میں مرید ہے یا نہیں صرف عقیدت ومحبت کرنے سے ہی اسے یہ فیض عطا فرمایاجائیگا۔محفل پاک کے اختتام پر سیدالانبیاء حضورنبی کریم روف الرحیم ﷺ کی بارگاہ اقدس میں ہدیہ درودوسلام پیش کرنے کی سعادت حاصل کی گئی ،شرکائے محفل پاک کیلئے لنگر شریف کاخصوصی اہتمام کیاگیا ۔

Readers Comments (1)
  1. mazhar abbas says:

    MASHALLAH…………..BAYSHAK





Premium WordPress Themes

WordPress Blog