میں نے صو بہ ڑے جیا نگ کی ترقی کا مشاہدہ کیا ہے ، چینی صدر

Published on September 23, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 96)      No Comments

بیجنگ (یواین پی) ہانگ چو ایشین گیمز کے افتتاح سے پہلیسی پی سی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے ایک بار پھر صوبہ زے جیانگ کا معائنہ کیا۔ اکتوبر 2002 ء میں شی جن پھنگ کو زے جیانگ کی صوبائی پارٹی کمیٹی میں ڈپٹی سیکریٹری اور قائم مقام گورنر کے طور پر مقرر کیا گیاتھا۔ اس کے بعد انہوں نیصوبہ زے جیانگ میں 6 سال تک کام کیا۔ چین کی کمیونسٹ پارٹی کی 18 ویں قومی کانگریس کے بعد سے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے کئی بار زے جیانگ کا دورہ کیا ہے اور اہم ہدایات بھی دی ہیں۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق ڈیجیٹل معیشت کی ترقی میں ایک پیش رو صوبے کے طور پر، 2003 کے اوائل میں، زے جیانگ نے “ڈیجیٹل زے جیانگ” کی تجویز پیش کی۔ جون 2003 میں، زے جیانگ صوبائی پارٹی کمیٹی کے اس وقت کے سیکریٹری شی جن پھنگ نے “ہزار مثالی گاؤں کی تعمیر اور دس ہزار گاؤں کی اصلاح” کے منصوبے پر عمل درآمد شروع کیا، جس کا آغاز دیہی رہائشی ماحول میں بہتری سے ہوا اور دیہی پیداوار، رہن سہن اور حیاتیاتی ماحول اور کسانوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے بہت کوششیں کی گئیں۔ گزشتہ 20 سالوں میں اس منصوبے کی وجہ سے لی زو گاؤں سمیت صوبہ زے جیانگ کے دیہی علاقوں میں نما یاں تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔ جولائی 2003 میں، زے جیانگ صوبائی پارٹی کمیٹی کے اس وقت کے سیکریٹری شی جن پھنگ نیزے جیانگ کی حیاتیاتی برتریوں سے مزید فائدہ اٹھانے اور “سبز زے جیانگ” کی تعمیر پر زور دیا۔ حالیہ برسوں میں،زے جیانگ نے ماحولیاتی برتریوں کو مالی فوائد میں تبدیل کرنے کا طریقہ فعال طور پر تلاش کیا ہے۔ زے جیانگ نے 22,900 دیہی تفریحی فارم ہاؤسز کو فروغ دیا ہے۔ 2022 میں، صوبے میں تفریحی سرگرمیوں،مختلف دیہی تجربات کے فروغ،فطری خوبصورتی اور ثقافتی دولت کو بروئے کار لاتے ہوئے مجموعی طور پر 322 ملین سیاحوں کو راغب کیا گیا اور 38.937 بلین یوآن کی آپریٹنگ آمدنی حاصل کی گئی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog