میاں نوازشریف پاکستان آنے کیلئے بیتاب ہیں؛ مریم نواز

Published on September 30, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 86)      No Comments

لاہور (یواین پی) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ چاہتی ہوں میاں نواز شریف کی واپسی دسمبر سے پہلے ہوجائے، میاں نوازشریف پاکستان آنے کیلئے بیتاب ہیں، جنید صفدر کا ابھی سیاست میں آنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، میں اور میاں صاحب سیاست کیلئے کافی ہیں۔انہوں نے پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس سازش کی ویڈیو ہے میرے پاس کسی کی ذاتی ویڈیو نہیں ہے، ناصر بٹ نے جج ارشد ملک کی جو ویڈیو بنائی وہ قومی سطح کا معاملہ تھا، محمد زبیر میرے ترجمان ہیں اور رہیں گے، محمد زبیر کو کافی دیر سے دھمکیاں مل رہی تھیں، یہ محمد زبیر اور اللہ کا معاملہ ہے کہ اس میں حقیقت کیا ہے؟ مجھے کسی نے کوئی دھمکی نہیں دی، پہلے دھمکی آئی تھی تو نوازشریف نے بھرپور جواب دیا تھا، جس نے بھی مجھ سے لڑنا ہے سیاسی میدان میں لڑے۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ نوازشریف کی زبان بند کرنا چاہتے ہیں، میں چاہتی ہوں میاں نواز شریف کی واپسی دسمبر سے پہلے ہوجائے، نوازشریف پاکستان آنے کیلئے بیتاب ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes