لاہورصوبائی داراحکومت میں ڈاکو راج،شہریوں سے لاکھوں لوٹ لئے گئے

Published on December 11, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 95)      No Comments

کاہنہ(یواین پی)ڈاکوؤں نے ذوالفقار سے 2لاکھ75ہزار روپے،نواب ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے جمشید اور اس کی فیملی سے 2لاکھ ہزاروں روپے، اچھرہ میں کا رسوار فیملی سے 4 لاکھ سے زائد کے زیورات لوٹ لیئے، دیگر علاقوں میں لاکھوں کے ڈاکے،اچھرہ کے علاقہ میں موٹر سائیکل سوارنامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر کار سوار نعمان اور اس کی فیملی سے4لاکھ 25ہزار روپے مالیت کے زیورات چھین لیے،نواں کوٹ میں ایڈووکیٹ اویس کے گھر گھس کر اس کی فیملی سے3لاکھ 60ہزار روپے،موبائل اور زیورات لے گئے۔شفیق آباد کے علاقہ قصور پورہ کا رہائشی محمد حسین کے گھر مسلح ڈاکوؤں نے اہل خانہ سے2لاکھ95ہزار روپے و پرائز بانڈز لوٹ لیے نواب ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے جمشید اور اس کی فیملی سے 2لاکھ روپے و زیورات، گلبرگ میں ڈاکوؤں نے عرفان سے1لاکھ 95ہزار روپے و موبائل، قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں ڈاکوؤں نے یونس سے82ہزار روپے و موٹر سائیکل چھین لیا، تھانہ ہنجروال میں نا معلوم چوروں نے ڈاکٹر ارشاد کے گھر سے طلائی زیور، نقدی،موبائل فونز اس کے علاوہ اقبال ٹاؤن میں فیصل،ساندہ میں عبد الواحد،قلعہ گوجر سنگھ میں عدنان،نواں کوٹ میں رشید کی گاڑیاں اور شاہدرہ میں عباس اور آصف، کوٹ لکھپت میں شکیل، ستو کتلہ میں کاشف،فیصل ٹاؤن میں عاطف،گلبرگ میں عبد الرزاق،سٹی رائیونڈ میں علی،شمالی چھاﺅنی میں بابر،مزنگ میں راشد،ہربنس پورہ میں حسنین،ریاض اور طاہر کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes