سسٹم کو بچانے کیلئے تمام سیاسی جماعتیں ایک ساتھ کھڑی ہیں، سید خورشید شاہ

Published on August 20, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 350)      No Comments

11کراچی ۔۔۔ قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سسٹم کو بچانے کیلئے تمام سیاسی جماعتیں ایک ساتھ کھڑی ہیں، عمران خان اور طاہر القادری سے مسلسل رابطے کی کوشش کی ہے لیکن رابطہ نہیں ہو سکا، ہم ابھی بھی اس کوشش میں ہیں کہ معاملات افہام و تفہیم سے حل ہو جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز پی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت جو ہو رہا ہے وہ ٹھیک نہیں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مڈٹرم انتخابات کیسے ہو سکتے ہیں اور یہ مڈٹرم انتخابات کروائے گا کون؟ جس الیکشن کمیشن کو عمران خان اور طاہر القادری مانتے ہی نہیں وہ مڈٹرم انتخابات کیسے کروا سکتا ہے، بہتر تو یہ ہے کہ پہلے انتخابی اصلاحات کا عمل مکمل کیا جائے اور پھر انتخابات کی بات کی جائے۔ ایک اور سوال کے جواب میں سید خورشید کا کہنا تھا کہ جو بھی سسٹم کو نقصان پہنچائے گا وہی اسکا ذمہ دار بھی ہوگا اور ہم بھی اسی کو ذمہ دار ٹھہرائیں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog