رحمت عزیز چترالی کے لیے کارپوریٹ ایمبیسیڈر اینوویشن ایوارڈ کا اعزاز

Published on November 22, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 462)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)مادری زبانوں کے حوالے سے عالمی سطح پر شہرت حاصل کرنے والے ورلڈ ریکارڈ ہولڈر پاکستانی ماہرلسانیات رحمت عزیز چترالی کو ان کی معدومیت کا شکار پاکستانی زبانوں کے خدمات کے لیے کارپوریٹ ایمبیسیڈر اینوویشن ایوارڈ دیا گیا ، ایوارڈ کی تقریب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوئی جس میں اسٹریلیا کے سفیر کلاڈیو لنز مہمان خصوصی تھے ، ضلع چترال کے وادی کھوت سے تعلق رکھنے والے سافٹویر شمارندی سائینسدان،، موجد، شاعر اور ادیب رحمت عزیز چترالی نے کھوار زبان کا پہلا کلیدی تختہ اور کلاشہ فونٹ ایجاد کرلیاہے جو کہ کھوار زبان کے ساتھ ساتھ دیگر پاکستانی زبانوں، اردو، پنجابی، فارسی، یدغہ، ڈوماکی ،انگریزی اور مدگلشٹی میں تحریر کو ممکن بناتا ہے ایک ہی کلیدی تختی کے زریعے بے شمار پاکستانی زبانوں میں تحریر کو ممکن بنانے میں رحمت عزیز چترالی کو ایک سال کا عرصہ لگا۔کھوار زبان چترال،سوات کے وادی کالام، گلگت بلتستان کے ضلع غذر، افغانستان کے شیغنان ، ہندوستان اور چین کے سنکیانگ کی وادی تاشقرغن میں بولی جاتی ہے رحمت عزیز چترالی نے بتایا کہ کھوار بولنے والوں کی کل تعداد دس لاکھ کے لگ بھگ ہے اور اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی، پشاور، کوئٹہ اور لاہور میں کھوار بولنے والوں کی کثیر تعداد موجود ہے ، انجمن ترقی کھوار کراچی، کھوار اکیڈمی کراچی اور چترال ویلفیر ایسوسی ایشن کراچی نے ایک مشترکہ قرارداد کے زریعے حکومت پاکستان سے رحمت عزیز چترالی کے لیے لسانیات پاکستان اور سائینس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں نمایان خدمات انجام دینے پر تمغہء امتیازکی سفارش کی ہے ایک سوال کے جواب میں رحمت عزیز چترالی نے کہا کہ میں نے اپنی مدد آپ کے تحت پاکستانی زبانوں کے لیے یہ ملٹی لینگویج ٹیکسٹ ایڈیٹر تیار کیا ہے اور کسی حکومتی یا این جی اوز سے کوئی مدد نہیں لی میں ایک لسانی رضاکار ہوں اور پاکستان کی تمام زبانوں کے لیے اس قسم کے سافٹ ویر پراجیکٹ پر کام کررہا ہوں انہوں نے انکشاف کیا کہ پورے پاکستان میں کل ۷۰ زبانیں، خیبرپختونخوا میں ۲۷ اور چترال میں کل ۱۴ زبانیں بولی جاتی ہیں اور عالمی سطح پر وادی چترال کودنیا کا واحد کثیرالالسانی خطہ قرار دیا گیا ہے انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ پاکستان کے سائینسدانوں کی تحقیق اور ایجادات کے لیے خصوصی فنڈز قائم کیا جائے تاکہ وہ اپنی ایجادات کے زریعے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کر سکیں رحمت عزیز چترالی نے انکشاف کیا کہ یہ واحد سافٹ ویر ہے جسے خریدنے کی ضرورت نہیں، اسے اپنے کمپیوٹر میں انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں اور اپنے کمپیوٹر کے سیٹنگ کو تبدیل کیے بغیر اس سافٹ سے پاکستانی زبانیں بولنے والے استفادہ کرسکیں گے انہوں نے کہا کہ ایک مرتبہ انٹرنیٹ کے ساتھ کنیکٹ ہوکراس سافٹ ویرکو بک مارک کرنے اور اپنے فیورٹیز میں محفوظ کرنے سے یہ آف لائین بھی کام کرے گا انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے جتنے بھی سافٹ ویراور کلیدی تختیاں منظر عام پر آچکی ہیں ان سب کو کمپیوٹر میں انسٹال کرنا پڑتاتھا اور پھر اپنے کمپیوٹرکو اردو یا کسی اور زبان کے قابل بناکر ہی کمپیوٹر میں تحریر ممکن تھی لیکن میرے سافٹ ویر میں بالکل ایسا نہیں بلکہ میرے سافٹ ویر کو کمپیوٹر میں انسٹال کیے بغیرآپ کھوار(چترالی)، اردو، پنجابی، فارسی، یدغہ، ڈوماکی، مداکلشٹی اور دیگر زبانوں میں لکھ سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس سافٹ ویر کے منظر عام پر آنے سے پاکستانی زبانوں کو فروع ملے گا انہوں نے کہا کہ اس سافٹ ویر کومیں نے استفادہ عام کے لیے پیش کردیا ہے اور میں نے اس کی کوئی قیمت مقرر نہیں کی ، واضح رہے کہ رحمت عزیز چترالی نے شاعرمشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے کلام کا منظوم کھوارترجمہ کیا ہے اور ان کی دیگر کتابوں میں گلدان رحمت، گدستہء رحمت، گل افشانیات اقبال، گلزوخ، گلشن کھوار، گل و بلبل، کھوار قاعدہ اور دیگر کئی کتابیں شامل ہیں،لسانیات پاکستان کے شعبے میں بے لوث خدمات کے اعتراف میں آپ کو شندور ایوارڈ برائے زبان وادب، چترال ہیومین ڈولپمنٹ ایوارڈ برائے ادب و صحافت ، بین الاقوامی اعزاز برائے فروع کھوار اور اردو زبان ، بچوں کے ادب کا ایوارڈ اور کئی ملکی اسناد و اعزازات شامل ہیں 

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog